امپھال میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد
امپھال ، 21 فروری (ہ س)۔ منی پور کے امپھال ایسٹ ضلع کے پورمپت تھانہ علاقہ کے تحت چنگکھئی چنگ کی پہاڑی کے دامن میں جمعہ کی شام سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم چلا کر بھاری مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ پولیس ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ
امپھال ایسٹ میں برآمد بھاری مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کی تصویر۔


امپھال ، 21 فروری (ہ س)۔ منی پور کے امپھال ایسٹ ضلع کے پورمپت تھانہ علاقہ کے تحت چنگکھئی چنگ کی پہاڑی کے دامن میں جمعہ کی شام سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم چلا کر بھاری مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔

پولیس ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو مہم کے دوران ایک .303 رائفل میگزین سمیت، ایک .22 رائفل اور ایک 9 ایم ایم ایس ایم جی کاربائن میگزین سمیت ملی۔ اس کے علاوہ دو نمبر-36 ہینڈ گرینیڈ، ایک امپرووائزڈ بم اور ایک ڈبلیو پی نمبر-80 ایم کے-1 گرینیڈ بھی برآمد کیا گیا۔

مہم میں مختلف کیلیبر کے 57 زندہ کارتوس بھی ضبط کیے گئے۔ ساتھ ہی تین لیتھوڈ شیل، دو ایس ایل آر کے خالی خول، چار انساس میگزین، ایک ایس ایل آر میگزین، ایک پستول میگزین، دو ٹیوب لانچر اور دو .303 چارجر کلپ بھی برآمد کی گئیں۔ برآمد سبھی ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کو سیکورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ معاملے میں آگے کی جانچ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande