حکومت امریکی ٹیرف سے متعلق پیش رفت کا مطالعہ کر رہی ہے: وزارت تجارت
نئی دہلی، 21 فروری (ہ س)۔ حکومت امریکی درآمدی محصولات اور ان کے ممکنہ اثرات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کا مطالعہ کر رہی ہے۔ وزارت تجارت اور صنعت نے ہفتہ کو ایک بیان میں اس بات کا اعلان کیا۔ وزارت نے بیان میں کہا، ہم جمعہ کو درآمدی محصولات سے مت
حکومت امریکی ٹیرف سے متعلق پیش رفت کا مطالعہ کر رہی ہے: وزارت تجارت


نئی دہلی، 21 فروری (ہ س)۔

حکومت امریکی درآمدی محصولات اور ان کے ممکنہ اثرات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کا مطالعہ کر رہی ہے۔ وزارت تجارت اور صنعت نے ہفتہ کو ایک بیان میں اس بات کا اعلان کیا۔

وزارت نے بیان میں کہا، ہم جمعہ کو درآمدی محصولات سے متعلق امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے کچھ اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ہم ان تمام پیش رفتوں اور ان کے ممکنہ اثرات کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔ یہ ٹیرف 24 فروری سے دنیا بھر کے ممالک پر لاگو ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande