
ناندیڑ ، 5 جنوری (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ناندیڑ
میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے شہر کی ترقی کے لیے واضح اور مضبوط سنکلپ نامہ تیار
کیا ہے اور اسی حکمت عملی کے تحت آنے والے دنوں میں ناندیڑ کا میئر بھی بی جے پی
سے ہوگا۔
ناندیڑ
میونسپل کارپوریشن انتخابات کی مہم کے دوران اندرا گاندھی میدان میں منعقدہ عوامی
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں طویل عرصے تک دیہی ترقی کو
ترجیح دی گئی جبکہ شہری ترقی کو نظر انداز کیا گیا، حالانکہ ملک کی بڑی آبادی اور
معیشت شہروں پر منحصر ہے۔
فڑنویس
نے کہا کہ 2014 کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز نے شہری ترقی کو
مرکزی حیثیت دی اور ان شہروں کے لیے ہزاروں کروڑ روپے فراہم کیے جو ملک کی 65 فی
صد جی ڈی پی میں حصہ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی پالیسی ناندیڑ کی ترقی میں بھی
کارگر ثابت ہوگی۔
وزیر
اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی نے ناندیڑ کو تعلیمی اور میڈیکل مرکز کے طور پر ابھارنے
کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں گزشتہ 30 سے 40 برس کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی
شامل ہے۔
انہوں
نے اعلان کیا کہ 16 جنوری کو ناندیڑ میں بی جے پی کا میئر منتخب ہوگا اور عوام سے
اپیل کی کہ وہ ترقی کے تسلسل کے لیے بی جے پی امیدواروں کی حمایت کریں۔ فڑنویس نے
سوال کیا کہ کیا شہر کی باگ ڈور ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں دی جائے جن کے پاس کوئی
واضح منصوبہ بندی نہیں ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے