
حکومت پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے پوری طرح پرعزم : وزیر ٹرانسپورٹحیدرآباد، 5 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیربی سی ویلفیئر پونم پربھاکر نے قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران این ستیم، بنڈا پرکاش اور انجی ریڈی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمزور طبقات کے لئے بجٹ میں 11 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے لیکن اب تک صرف 2400 کروڑ روپے ہی خرچ ہو سکے ہیں۔ انہوں نے اس مالی تنگی کی ذمہ داری سابقہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر عائد کی۔پونم پربھاکر نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت نے ہی بیرون ملک تعلیم کے لئے اسکالرشپ، میس چارجس اور کاسمیٹک چارجس میں اضافہ کیا ہے۔ بی سی خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے تمام اسمبلی حلقوں میں سلائی مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیری فارمنگ کے ذریعہ بھی روزگار فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بی سی طبقات کے مسائل کے حل کے لئے جلد ہی وزیراعلیٰ اورنائب وزیر اعلیٰ کی سطح پرایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق