اے ایم یو کے ایم ٹیک کے طالب علم کو تین اداروں نے بطور اسسٹنٹ پروفیسر تقرری کی پیشکش کی
اے ایم یو کے ایم ٹیک کے طالب علم کو تین اداروں نے بطور اسسٹنٹ پروفیسر تقرری کی پیشکش کی علی گڑھ،5 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ) سال آخر کے طالب علم اکمل احمد کو یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس
اکمل خان


اے ایم یو کے ایم ٹیک کے طالب علم کو تین اداروں نے بطور اسسٹنٹ پروفیسر تقرری کی پیشکش کی

علی گڑھ،5 جنوری (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ) سال آخر کے طالب علم اکمل احمد کو یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیرِ اہتمام منعقدہ پلیسمنٹ مہم کے توسط سے تین اداروں نے بطور اسسٹنٹ پروفیسر ملازمت کی پیشکش کی ہے۔ انہیں دیانند ساگر یونیورسٹی، بنگلورو؛ پارول یونیورسٹی، گجرات؛ اور ایم ایم اے این ٹی سی، مہاراشٹر میں شعبہ کمپیوٹر سائنس و انجینئرنگ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ کامیابی اکمل احمد کی مستحکم تعلیمی بنیاد، صلاحیت اور کمپیوٹر سائنس و انجینئرنگ کے شعبے میں تدریس و تحقیق سے گہری دلچسپی کی عکاس ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande