ڈبلیو پی ایل 2026: جمائمہ روڈریگز کی ففٹی سے دہلی کیپٹلز نے ممبئی انڈینز کو 7 وکٹ سے ہرایا
ڈبلیو پی ایل 2026: جمائمہ روڈریگز کی ففٹی سے دہلی کیپٹلز نے ممبئی انڈینز کو 7 وکٹ سے ہرایا ۔ لیزیل لی کا رن آوٹ بنا تنازعہ وڈودرا، 21 جنوری (ہ س)۔ ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2026 میں دہلی کیپٹلز نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کو 7
ڈبلیو پی ایل 2026: جمائمہ روڈریگز کی ففٹی سے دہلی کیپٹلز نے ممبئی انڈینز کو 7 وکٹ سے ہرایا


ڈبلیو پی ایل 2026: جمائمہ روڈریگز کی ففٹی سے دہلی کیپٹلز نے ممبئی انڈینز کو 7 وکٹ سے ہرایا

۔ لیزیل لی کا رن آوٹ بنا تنازعہ

وڈودرا، 21 جنوری (ہ س)۔ ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2026 میں دہلی کیپٹلز نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا اور اپنی پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ وڈودرا میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ممبئی انڈینز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 154 رن بنائے تھے، جسے دہلی نے 6 گیند باقی رہتے حاصل کر لیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپٹلز کو شیفالی ورما اور لیزیل لی نے بہترین شروعات دلائی۔ دونوں کے درمیان 63 رنوں کی اوپننگ شراکت داری ہوئی۔ شیفالی 29 رن بنا کر آوٹ ہوئیں، جبکہ 11ویں اوور میں لیزیل لی کا رن آوٹ میچ کا سب سے بڑا تنازعہ بن گیا۔ رن آوٹ کی اپیل پر تھرڈ امپائر نے ٹی وی ری پلے دیکھا، جس میں ایک اینگل پر لی کا بلّہ زمین پر ٹکا نظر آیا، جبکہ دوسرے اینگل میں بلّہ ہوا میں تھا۔ تھرڈ امپائر نے دوسرے اینگل کو بنیاد بناتے ہوئے لیزیل لی کو آوٹ قرار دیا، جس پر کافی بحث ہوئی۔

اس کے بعد دہلی کی کپتان جمائمہ روڈریگز نے اننگز سنبھالی اور دباو کے درمیان محتاط بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آوٹ 51 رن بنائے۔ انہوں نے محتاط شاٹس اور تیز رننگ کے دم پر ٹیم کو جیت دلائی۔ دہلی نے 19 اوور میں 155 رن بنا کر مقابلہ 7 وکٹ سے اپنے نام کر لیا۔ اس سے پہلے ممبئی انڈینز کی جانب سے نیٹ سیور-برنٹ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 65 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ہرمن پریت کور نے 41 رن بنائے۔ دونوں کے درمیان اہم شراکت داری ہوئی، جس کے دم پر ممبئی باعزت اسکور تک پہنچ سکی۔

اس جیت کے ساتھ دہلی کیپٹلز نے پوائنٹس ٹیبل میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ اس میچ سے پہلے دہلی پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے تھی، لیکن اب 5 میچوں میں 2 جیت کے ساتھ اس کے 4 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور ٹیم چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات جائنٹس فی الحال سب سے نیچے ہے۔ وہیں اس شکست سے ممبئی انڈینز کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، لیکن اس کے نیٹ رن ریٹ کو بھاری نقصان جھیلنا پڑا ہے۔

ادھر، آر سی بی لگاتار 5 میچ جیت کر پہلے ہی پلے آف میں اپنی جگہ پکی کر چکی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande