آسٹریلین اوپن 2026: ٹاپ سیڈ سبالینکانے بائی کو ہراکر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی
میلبورن، 21 جنوری (ہ س)۔ آسٹریلین اوپن 2026 میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے بدھ کو راڈ لیور ایرینا میں کھیلے گئے مقابلے میں چین کی بائی زووشوان کو 6-3، 6-1 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ دفاعی چیمپئن سبالینکا نے پہلے سیٹ میں مضبوط
Sports-Tennis-AO-Sabalenka


میلبورن، 21 جنوری (ہ س)۔ آسٹریلین اوپن 2026 میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے بدھ کو راڈ لیور ایرینا میں کھیلے گئے مقابلے میں چین کی بائی زووشوان کو 6-3، 6-1 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

دفاعی چیمپئن سبالینکا نے پہلے سیٹ میں مضبوط آغاز کرتے ہوئے 5-0 کی برتری حاصل کر لی، لیکن اس کے بعد ان کا کھیل اچانک لڑکھڑا گیا۔ بائی زووشوان نے نہ صرف اپنی سرو س ہولڈ کی بلکہ مسلسل تین گیمز جیت کر سبالینکا کی سروس پر بریک لگاکر مسلسل تین گیم جیت لئے۔اس سے میچ میں تھوڑی دیر کے لیے تناو¿ بڑھ گیا اور سبالینکا کورٹ پر کافیپریشان نظر آئیں۔ تاہم، اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، 27 سالہ بیلاروسی نے بالآخر پہلا سیٹ اپنے نام کیا۔

سبالینکا نے دوسرے سیٹ کے آغاز میں خود کوسنبھالا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لیول کا فرق واضح ہوگیا۔ انہوں نے مسلسل چار گیمز جیت کر میچ پر قابو پالیا اور سیٹ آسانی سے جیت لیا۔

سبالینکا نے میچ کے بعد کہا، ”وہ ایک مشکل حریف تھیں۔ انہوں نے پہلے سیٹ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تھوڑی دیر تک مجھے سمجھ میں نہیں آ رہاتھا کہ کیا کروں۔ لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں پہلا سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی؛ اس سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا۔“

انہوں نے مزید کہا، ”ہمیشہ بہتری کی گنجائش رہتی ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ رہی کہ میں نے توجہ نہیں کھوئی۔ میں اپنے آپ سے کہتی رہی کہ ہر ایک پوائنٹ پر توجہ دو اور لڑتے رہو۔“

تیسرے راؤنڈ میں سبالینکا کا مقابلہ اب برطانیہ کی ایما رادوکانو اور آسٹریا کی ایناستاسیا پوٹاپووا کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح سے ہو گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande