ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں سیمی فائنل کی دہلیز پر بھارت، ویلز سے ہوگا مقابلہ
حیدرآباد، 10 مارچ (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم، جوایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اب 11 مارچ کو اپنے آخری پول بی میچ میں ویلز کا سامنا کرے گی۔ حیدرآباد میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ میں یہ
ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر میں سیمی فائنل کی دہلیز پر بھارت، ویلز سے ہوگا مقابلہ


حیدرآباد، 10 مارچ (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم، جوایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اب 11 مارچ کو اپنے آخری پول بی میچ میں ویلز کا سامنا کرے گی۔ حیدرآباد میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ میں یہ میچ ہندوستان کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ جیت یا ڈرا سیمی فائنل میں جگہ کو یقینی بنا سکتا ہے۔

فی الحال ہندستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس اور گول کے بہتر فرق کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پول سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ اگر ہندوستان ویلز کے خلاف جیت یا ڈرا کرتا ہے تو وہ براہ راست فائنل فور میں پہنچ جائے گا۔ تاہم، اگر ہندوستان ہار جاتا ہے تو اس کے پاس صرف چار پوائنٹس رہ جائیں گے، اور اس کا مستقبل اسکاٹ لینڈ اور یوراگوئے کے درمیان میچ کے نتیجہ اور گول کے فرق پر منحصر ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔ ٹیم نے 8 مارچ کو اپنے پہلے میچ میں یوروگوئے کو 0-4 سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف سخت مقابلہ کھیلا اور 2-2 سے ڈرا کیا۔

ہندوستانی ٹیم کی نوجوان فارورڈ سنیلیتا ٹوپو شاندار فارم میں ہیں، انہوں نے دونوں میچوں میں گول کئے۔ حملے میں، لالریمسیامی، نونیت کور، اور رتوجا دادوسو-پیسل نے بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، متعدد مواقع پیدا کیے اور گول کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستانی ٹیم دفاع میں بھی مضبوط نظر آئی ہے۔ گول کیپر بیچو دیوی نے کئی اہم بچا کر اہم مدد فراہم کی۔ اسکے علاوہ، حیدرآباد میں ہوم کراؤڈ کی پرجوش حمایت بھی ٹیم کو اضافی توانائی فراہم کر رہی ہے۔

ٹیم کی اب تک کی کارکردگی کے بارے میں کپتان سلیمہ ٹیٹے نے کہا کہ پہلے دو میچوں کے بعد ٹیم میں مثبت ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے مواقع کا خوب استعمال کیا ہے اور آزادانہ طور پر کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو کہ ٹیم کے لیے بہت اچھی علامت ہے۔

سلیمہ ٹیٹے نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم کا ہدف ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا اور چیمپئن بننا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ٹیم اکٹھی ہوتی ہے تو یہ مقصد ان کی بات چیت کا حصہ ہوتا ہے۔

ہندوستان اور ویلز کے درمیان اب تک کھیلے گئے میچوں میں ہندوستانی ٹیم کو برتری حاصل رہی ہے۔ ہندوستان نے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے چھ میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ویلز نے ایک بار جیتا ہے۔ جہاں ویلز موجودہ ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہے، وہیں ہندوستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پوری توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande