
نئی دہلی، 21 جنوری (ہ س)۔ ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں دہلی کیپٹلس کی کھلاڑی لیزیل لی پرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرکاروائی کی گئی ہے۔ ممبئی انڈینز کے خلاف وڈودرا کے بی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران لیزیل لی پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ان کے کھاتے میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ جوڑا گیا ہے۔
یہ واقعہ دہلی کیپٹلز کی اننگز کے 11ویں اوور میں پیش آیا، جب لیزیل لی کو امنجوت کور نے اسٹمپڈ آو¿ٹ کر دیا۔ گیند لیگ سائیڈ پر تھی اور لی نے فلک شاٹ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا توازن کھو دیا۔ وکٹ کیپر راحیلہ فردوس نے تیزی سے اسٹمپنگ کی۔ آن فیلڈ امپائرز نے پھر تھرڈ امپائر سے مشورہ کیا اور اسٹمپ کیمرہ سمیت مختلف زاویوں سے جائزہ لیا۔
ری- پلے کا جائزہ لینے کے بعد، تھرڈ امپائر نے فیصلہ دیا کہ لیزیل لی کا بیٹ ہوا میں تھا جب بیلز گرے، جس کی وجہ سے انہیں آو¿ٹ قرار دیا گیا۔ لی اس وقت 28 گیندوں پر 46 رن پر شاندار بلے بازی کر رہی تھیں۔
لیزیل لی آؤٹ ہونے کے بعد اس فیصلے سے پریشان نظر آئیں۔ انہوں نے میدان چھوڑتے ہوئے اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور فیصلہ آنے کے بعد بھی اپنے غصے کا اظہار جاری رکھا۔ لیگ کی میڈیا ایڈوائزری کے مطابق لیزیل لی نے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لیول 1 کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کا تعلق میچ کے دوران کرکٹ کے سامان کے غلط استعمال سے ہے۔
لیول 1 کی خلاف ورزیوں کی صورت میں، میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور پابند ہوتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد