

کنواں کھودنے کے دوران تین مزدوروں کی موت
کاربی آنگلونگ، 21 جنوری (ہ س)۔ کاربی آنگلونگ ضلع ہیڈکوارٹر شہر ڈیفو کے ڈیماسا علاقے میں کنواں کھودنے کے دوران تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ ضلع کے ڈیفو ڈیماسا سالم ٹیس گاوں میں کنواں کھودنے کے دوران تین مزدوروں کی دم گھٹنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس کی ٹیم نے فائر بریگیڈ اور ایس ڈی آر ایف کی مدد سے کنویں سے تینوں مزدوروں کی لاشیں باہر نکالیں۔ ہلاک شدہ مزدوروں کی شناخت ٹیس تیرانگ، ہری تیرن اور لنسدر تیرانگ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے تمام لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن