اتر پردیش کے پریاگ راج میں آرمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ
پریاگ راج، 21 جنوری (ہ س)۔ بدھ کو اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے جارج ٹاو¿ن تھانے کے علاقے میں فوج کا ایک تربیتی طیارہ کے پی کالج کے پیچھے ایک تالاب میں گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فوج کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کاررو
اتر پردیش کے پریاگ راج میں آرمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ


پریاگ راج، 21 جنوری (ہ س)۔

بدھ کو اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے جارج ٹاو¿ن تھانے کے علاقے میں فوج کا ایک تربیتی طیارہ کے پی کالج کے پیچھے ایک تالاب میں گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فوج کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دو پائلٹس کو بچا لیا گیا۔ انہیں معمولی زخم آنے پر اسپتال لے جایا گیا۔ اہلکار جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande