
نئی دہلی، 21 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ہندوستانی فلسفے اور کرم یوگ کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لئے قدیم سنسکرت شلوک ”چرے ویتی چرے ویتی“ کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل کوشش، محنت اور آگے بڑھنے کا حوصلہ ہی افراد اورملکوں کو ترقی کی طرف لے جاتا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا،”چرے ویتی چرے ویتی چرنوے مدھو وندتی۔سوریاسیہ پشیہ شریمانم نہ مامار نہ جیریتی۔“ اس کا مطلب بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جو مسلسل چلتا رہتا ہے، اسے ہی کامیابی کا شہد ملتا ہے۔ سورج کی طرح محنت کرنے والا شخص نہ تو تھکتا ہے اور نہ ہی وقت سے ہارتا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج کے وقت میں اس خیال کی خاص طور پر معنویتہے، جب ہندوستان خود انحصاری، اختراع اور ترقی کے لیے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ چیلنجوں سے گھبرانے کی بجائے مسلسل سیکھنے اور محنت کے ذریعے آگے بڑھیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد