
سوامی اوی مکتیشورا نند کے وکیل کی وارننگ - میلہ اتھارٹی فوراً نوٹس واپس لے، ورنہ سپریم کورٹ کی توہین کی ذمہ دار ہوگی
پریاگ راج، 21 جنوری (ہ س)۔ سوامی اوی مکتیشورا نند مہاراج اور پریاگ راج میلہ اتھارٹی کے درمیان شروع تنازعہ اب تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ان کے سپریم کورٹ کے وکیل نے منگل کی دیر رات نوٹس کا جواب بھیجا۔ اس میں وارننگ دی گئی ہے کہ کیمپ میں چسپاں کردہ نوٹس کو فوراً واپس نہیں لیا تو اتھارٹی سپریم کورٹ کی توہین کی ذمہ دار ہوگی۔ یہ جانکاری سوامی کے میڈیا انچارج شیلیندر یوگی سرکار نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ سوامی اوی مکتیشورا نند مہاراج کے سپریم کورٹ کے وکیل نے پریاگ راج میلہ اتھارٹی کو 19 نومبر کو دیے گئے نوٹس کا جواب میل آئی ڈی پر بھیجا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر میلہ اتھارٹی نے 24 گھنٹے میں نوٹس واپس نہیں لیا تو وہ سپریم کورٹ کی توہین کی ذمہ دار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے سوامی اوی مکتیشورا نند مہاراج کی عوام کے درمیان شبیہ کو خراب کرنے کا کام کیا ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ بھی داخل کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن