نوئیڈا بھنگیل ایلیویٹڈ روڈ پر بے قابو جیگوار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، ایک طالبہ کی موت، تین طلبا زخمی
نوئیڈا، 20 جنوری (ہ س)۔ اترپردیش کے نوئیڈا میں تھانہ سیکٹر 49 علاقے کے نوئیڈا بھنگیل ایلیویٹڈ روڈ پر آج علی الصبح ایک تیز رفتار جیگوار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار ایک طالبہ کی موت ہو گئی، جبکہ تین طلبا شدید طور پر زخمی ہو گ
حادثے کی علامتی تصویر


نوئیڈا، 20 جنوری (ہ س)۔ اترپردیش کے نوئیڈا میں تھانہ سیکٹر 49 علاقے کے نوئیڈا بھنگیل ایلیویٹڈ روڈ پر آج علی الصبح ایک تیز رفتار جیگوار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار ایک طالبہ کی موت ہو گئی، جبکہ تین طلبا شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

پولیس کمشنر محترمہ لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج وجے کمار گوتم نے بتایا کہ تھانہ سیکٹر 49 پولیس کو آج صبح تقریباً 3 بجے اطلاع ملی کہ نوئیڈا بھنگیل ایلیویٹڈ روڈ پر بھنگیل سے نوئیڈا کی طرف آتے وقت ایک جیگوار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ہے۔ اس میں کچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر موقع پر بھاری پولیس فورس پہنچی۔ کار میں پھنسے ہوئے چار طلبہ و طالبات فلک احمد عمر 18 سال، انش عمر 19 سال، آیوش بھاٹی عمر 17 سال، نیل پنوار عمر 18 سال کو کار سے نکالا گیا۔ انہیں علاج کے لیے نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے فلک احمد کو مردہ قرار دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا ہے کہ سبھی یہاں کے مختلف اسکولوں میں پڑھائی کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ان کے اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر پولیس مزید کارروائی کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ سارے طلبہ و طالبات اتنی رات کو کہاں سے آ رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ کار زخمی طالب علم انش کی ہے۔ پولیس تمام پہلووں کو دھیان میں رکھ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ وہیں جائے وقوعہ پر بھاری تعداد میں لوگ جمع ہو گئے تھے۔ کار میں پھنسے طلبہ و طالبات کو بچانے کے بجائے وہ لوگ موقع پر ویڈیو بنا رہے تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande