
رائے بریلی، 20 جنوری (ہ س)۔ کانگریس کے مقامی رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی رائے بریلی دورے پر ہیں۔ منگل کو انہوں نے رائے بریلی کے آئی ٹی آئی گراؤنڈ میں رائے بریلی پریمیئر لیگ کا افتتاح کیا۔ اس سے قبل انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی پیر کی دیر رات رائے بریلی پہنچے۔ منگل کی صبح راہل گاندھی نے بھوئے مؤ واقع گیسٹ ہاو¿س میں مختلف وفود سے ملاقات کی۔ انہوں نے روزگارسیوک، آنگن واڑی اور آشا ورکرس، آئی ٹی آئی اور رائے بریلی کی سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے بات کی۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رام موہن نے راہل گاندھی سے شہر میں ٹرانسپورٹ نگر بنوانے کا مطالبہ کیا۔ روزگار سیوکوں نے انہیں زیر التوا ادائیگیوں کو جاری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک خط دیا ۔ سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے کئی مقامی لیڈروں نے بھی راہل گاندھی سے ملاقات کی اور پنچایت انتخابات کے بارے میں تفصیلی سے بات چیت کی۔
راہل گاندھی عمرن میں منعقدہ منریگا چوپال میں شرکت کریں گے۔ کانگریس کے ضلع صدر پنکج تیواری نے کہا کہ راہل گاندھی عوام سے منریگا کے بارے میں بات کریں گے اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف گاوں میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کریں گے۔ راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد کانگریس کے قومی سکریٹری سشیل پاسی نے مودی حکومت پر منریگا کو ختم کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مزدوروں کو منریگا کے تحت کئے گئے کام کے بعد اجرت نہیں مل رہی ہے، حالانکہ قانون میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کام کے بعد مزدوری ادا کی جانی چاہئے۔
اس کے بعد راہل گاندھی آئی ٹی آئی گراو¿نڈ پہنچے۔ انہوں نے یہاں رائے بریلی پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں نے ان سے اپنا تعارف کروایا اور ٹاس کے لئے سکہ اچھال کر میچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کرکٹر آر پی سنگھ اور امیٹھی کے ایم پی کے ایل شرما بھی موجود رہے ۔
اس دوران ایس پی لیڈر اکھلیش ماہی نے بھی راہل گاندھی سے ملاقات کرکے غریب اور ہونہار طلبہ وطالبات کے لیے ہاسٹل کھولنے کی درخواست کی۔ راہل گاندھی نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس سمت میں قدم اٹھائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی پیر کی دیر رات رائے بریلی پہنچے۔ وہ آج مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے اور 21 جنوری کی صبح دہلی کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد