
86 ویں آل انڈیا پریذائیڈنگ آفیسرز کانفرنس کے دوسرے دن ایجنڈا آئٹمز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شفاف، موثر اور شہریوں پر مبنی قانون سازی کے عمل کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر ذہن سازی
نئی دہلی/ لکھنو¿، 20 جنوری (ہ س): اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ میں منگل کو 86 ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس کے دوسرے دن تین اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان موضوعات میں شفاف، موثر، اور شہریوں پر مبنی قانون سازی کے عمل کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال، اور قانون سازوں کی استعداد کار میں اضافہ، جمہوری طرزِ حکمرانی کو مضبوط بنانا، اور قانون سازوں کے عوام کے سامنے جوابدہی کو یقینی بنانا شامل تھا۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ان مکمل بحث میں موجود تھے۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیرمین ہری ونش نے بحث کو ماڈریٹ کیا۔ سیشن کے دوران لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اتر پردیش اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا کی کوششوں کی تعریف کی جس میں ملک بھر کی مقننہ میں بہترین طریقہ کار کو اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے کام کاج میں شامل کیا گیا۔ برلا نے ایم ایل اے کی تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ تجربات کو پہچاننے اور ان کا تعمیری استعمال کرنے کے لیے مہانا کے اقدام کی بھی ستائش کی۔
پچھلی اے آئی پی او سی کانفرنسوں میں کلیدی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے، برلا نے ریاستی مقننہ کے درمیان فضیلت، اختراع، اور ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے پیرامیٹرز پر صحت مند مسابقت کی ضرورت پر زور دیا۔ اس تناظر میں، دہرادون میں 2019 اے آئی پی او سی میں ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ریاستی مقننہ کی کارکردگی اور کام کاج کو بہتر بنانے کے لیے اپنے طویل مدتی وڑن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں قانون ساز اداروں کے طریقہ کار اور طریقوں کو معیاری بنانے سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش نے مقننہ کی کارکردگی کو بڑھانے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے کردار پر زور دیا، اور اس ٹیکنالوجی کو موزوں اور قابل اعتماد بنانے کے لیے درکار مختلف اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ پارلیمنٹ میں اے آئی کے عملی استعمال اور اس کے نفاذ کے مختلف طریقوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، انہوں نے پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ کے درمیان زیادہ سے زیادہ تال میل کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ قانون سازوں کے ادارہ جاتی علم کو پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ دونوں مو¿ثر طریقے سے استعمال کر سکیں۔
کل 21 جنوری کو کانفرنس کا تیسرا اور آخری دن ہو گا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اختتامی خطاب کریں گے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے اور کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی