

پریاگ راج، 20 جنوری (ہ س)۔ ماگھ میلے میں سوامی اوی مکتیشورا نند مہاراج کو لے کر شروع تنازعہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پریاگ راج میلہ اتھارٹی نے رات 12 بجے مہاراج کے ایک کیمپ میں نوٹس دینے کے لیے ایک انتظامی ملازم کو بھیجا۔ یہ جانکاری منگل کو سوامی کے میڈیا انچارج شیلیندر یوگی سرکار نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ پریاگ راج میلہ اتھارٹی کا ایک ملازم ایک نوٹس لے کر پیر کی رات تقریباً 12 بجے مہاراج کے کیمپ میں پہنچا اور ذمہ دار عہدیدار کو تلاش کرنے لگا۔ کیمپ کے لوگوں کے پوچھ گچھ کرنے پر اس نے اپنا نام اور عہدے کے حوالے سے جانکاری دی۔ عدالت کے ایک حکم کو بنیاد بنا کر یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا انچارج نے بتایا کہ اس سلسلے میں آج مہاراج میڈیا سے بات چیت کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن