چوڑا چاند پور میں غیر قانونی افیم کی کھیتی تلف، 22 ایکڑ رقبہ صاف کیا گیا
چرا چاند پور، 20 جنوری (ہ س)۔ چرا چاند پور ضلع کے سانگائی کوٹ تھانہ کے تحت ڈامپی علاقے میں پیر کو سیکورٹی فورسز، محکمہ جنگلات، این اے بی اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 22 ایکڑ میں پھیلی غیر قانونی افیم کی کھیتی کو
چرا چاند پور میں غیر قانونی افیم کی 22 ایکڑ رقبے میں تلف کیے جانے سے متعلق تصویر


چرا چاند پور، 20 جنوری (ہ س)۔ چرا چاند پور ضلع کے سانگائی کوٹ تھانہ کے تحت ڈامپی علاقے میں پیر کو سیکورٹی فورسز، محکمہ جنگلات، این اے بی اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 22 ایکڑ میں پھیلی غیر قانونی افیم کی کھیتی کو تلف کر دیا۔

افسران نے آج بتایا ہے کہ مہم کے دوران کھیتی کے مقام پر بنی تین عارضی جھونپڑیوں کو جلا دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی تفتیش اور قانونی عمل کے لیے افیم کے پودوں اور پھلی (پوڈ) سمیت کل 10 نمونے بھی ضبط کیے گئے۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ ضلع میں منشیات کی غیر قانونی کھیتی اور اسمگلنگ کے خلاف مہم آگے بھی سختی سے جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande