
ایور اسٹون گروپ نے ایم پی میں مینوفیکچرنگ، قابل تجدید توانائی اور فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کی دلچسپی دکھائی
۔ ورلڈ اکنامک فورم-2026 کا دوسرا دن
داوس، 20 جنوری (ہ س)۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر داوس میں ورلڈ اکنامک فورم-2026 کے دوسرے دن منگل کو مختلف صنعت کاروں سے بات چیت کا دور جاری ہے۔ اس دوران ایور اسٹون گروپ نے مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی۔
مدھیہ پردیش (ایم پی) اسٹیٹ لاونج میں ایم پی کے افسران نے ایور اسٹون گروپ کے پریسیڈنٹ اور سابق مرکزی وزیر جینت سنہا کے ساتھ میٹنگ کر کے ریاست میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی۔ افسران نے آٹوموبائل اور الیکٹرک وہیکل (ای وی) ایکو سسٹم میں مدھیہ پردیش کی مضبوط موجودگی کو اجاگر کیا۔ اندور، اجین اور بھوپال کے آس پاس ترقی پا رہے ای وی اور آٹوموبائل کلسٹرز کے ساتھ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت میں ریاست کی قائم صلاحیتوں اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مضبوط بنیاد کی جانکاری شیئر کی گئی۔
بات چیت کے دوران جدید اور قابل تجدید توانائی کے وزیر راکیش شکلا، ایڈیشنل چیف سکریٹری منو شریواستو، منیش سنگھ اور پرنسپل سکریٹری راگھویندر کمار سنگھ نے صنعت کاروں کے ساتھ سولر پینل، بیٹری، انگٹس اور ویفرس سمیت آلات اور کمپونینٹ مینوفیکچرنگ میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی غور کیا۔ ریاستی حکومت نے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار حصول اراضی کے ڈھانچے کی جانکاری دیتے ہوئے بھوپال اور ہوشنگ آباد کے قریب علاقوں کو مینوفیکچرنگ پر مبنی سرمایہ کاری کے لیے موزوں بتایا اور ریاست میں بڑھتی اندرونی مانگ کو بھی اجاگر کیا۔
پریسیڈنٹ ایور اسٹون گروپ جینت سنہا نے گروپ کے پورٹ فولیو اور سرمایہ کاری کی ترجیحات سے آگاہ کراتے ہوئے اسکیل ایبل پلیٹ فارم، طویل مدتی انفراسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں دلچسپی ظاہر کی۔ میٹنگ میں دونوں فریقوں نے فوڈ پروسیسنگ، قابل تجدید توانائی اور متعلقہ شعبوں میں ممکنہ تعاون اور سرمایہ کاری کے لیے آگے بھی تفصیلی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ظاہر کیا۔ یہ بات چیت مدھیہ پردیش کی مینوفیکچرنگ پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی اور پائیدار معاشی پیشرفت کی سمت میں عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن