
مدھیہ پردیش کی ملٹی ماڈل لاجسٹکس اور سپلائی چین سرمایہ کاری پر کریسنٹ انٹرپرائزز کے ساتھ اہم بات چیت ہوئیداوس، 20 جنوری (ہ س)۔ ورلڈ اکنامک فورم-2026 کے دوسرے دن منگل کو سوئٹزرلینڈ کے داوس شہر میں مدھیہ پردیش اسٹیٹ لاؤنج میں جدید اور قابل تجدید توانائی کے وزیر راکیش شکلا نے کریسنٹ انٹرپرائزز کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت کی۔
مدھیہ پردیش کے افسران نے کریسنٹ انٹرپرائزز کے ڈپٹی سی ای او اور ہیڈ آف انویسٹمنٹس تشار سنگھوی کے ساتھ میٹنگ کر کے ریاست میں ملٹی ماڈل لاجسٹکس، ان لینڈ کنٹینر ڈپو، ویئر ہاوسنگ اور مربوط سپلائی چین ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کی۔ میٹنگ کے دوران کریسنٹ انٹرپرائزز نے ہندوستان میں اپنی توسیع کی مضبوط خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لاجسٹکس پر مبنی سرمایہ کاری کے لیے مدھیہ پردیش کو ایک اسٹریٹیجک منزل کے طور پر پرکھنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
اس موقع پر وزیر شکلا نے ریاست کی مخصوص لاجسٹکس اور برآمدی پالیسی کی جانکاری شیئر کی، جس کے تحت پونجی سرمایہ کاری امداد، بنیادی ڈھانچے کی سہولت، اسٹامپ ڈیوٹی کی واپسی، زمین کی الاٹمنٹ میں تعاون اور گرین لاجسٹکس کے لیے خصوصی مراعات فراہم کرائی جا رہی ہیں۔
پرنسپل سکریٹری برائے صنعتی پالیسی و سرمایہ کاری فروغ راگھویندر سنگھ نے بتایا کہ مدھیہ پردیش، ملک کے مرکز میں واقع ہونے سے یہاں حاصل جغرافیائی فائدے، ریاست کے ہوائی اڈوں کے ذریعے ’کاسٹ ایفیکٹیو‘ کارگو ہینڈلنگ اور فوڈ پروسیسنگ، آٹوموبائل، فارماسیوٹیکلز (اے پی آئی سمیت)، ٹیکسٹائل و ملبوسات اور قابل تجدید توانائی آلات کی تیاری جیسے شعبوں میں مضبوط صنعتی بنیاد موجود ہے۔ ساتھ ہی زمین کی وافر دستیابی، قابل اعتماد بجلی و پانی کی فراہمی اور مستحکم لیبر ماحول مدھیہ پردیش کو لاجسٹکس اور سپلائی چین پروجیکٹس کے لیے اعلیٰ کارکردگی والی سرمایہ کاری کی منزل بناتا ہے۔
دونوں فریقوں نے مخصوص پروجیکٹ مواقع کی شناخت کرنے اور لاجسٹکس اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری پر آگے بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ظاہر کیا۔ یہ بات چیت مدھیہ پردیش میں جدید اور پائیدار لاجسٹکس صلاحیتوں کی ترقی کے ذریعے صنعتی نمو اور برآمدات کے فروغ کی سمت میں ریاست کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن