وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران گوپال گنج ضلع میں مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا، افسران کو ہدایات دیں
وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران گوپال گنج ضلع میں مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا، افسران کو ہدایات دیںگوپال گنج،20جنوری( ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمریدھی یاترا کے دوران گوپال گنج ضلع میں مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا۔ یاترا کے دوران انہوں نے
وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران گوپال گنج ضلع میں مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا، افسران کو ہدایات دیں


وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران گوپال گنج ضلع میں مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا، افسران کو ہدایات دیںگوپال گنج،20جنوری( ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمریدھی یاترا کے دوران گوپال گنج ضلع میں مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا۔ یاترا کے دوران انہوں نے افسران سے پرگتی یاترا کے دوران کئے گئے اعلانات پر عمل آوری کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے آج سمریدھی یاترا کے دوران گوپال گنج ضلع میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے محکمہ آبی وسائل کے تحت سارن پشتہ کے کیلو میٹر 80.00 سے کیلو میٹر 152.00 کے درمیان اور ملحقہ نالوں کی اپ گریڈیشن، مضبوطی، حفاظتی کام اور اوپرپیچنگ کے کام کا افتتاح کیا۔اس دوروا وزیر اعلیٰ نے پرگتی یاترا کے دوران کئے گئے اعلانات پر عمل آوری کے تعلق سے افسران سے تفصیلی جانکاری حاصل کی۔افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ پرگتی یاترا کے تحت گوپال گنج ضلع میں تھاوے مندراحاطہ میں مین اپروچ روڈ اور داخلی سڑکوں کی تعمیر اور گوپال گنج ضلع میں آر او بی اور پل پلیوں سمیت میر گنج بائی پاس کی تعمیر، کا کام ، کٹیا صنعنی علاقہ کی ترقی کے لیے نشانزد مقام کو وجئے پور-دیوریا روڈ سے جوڑنے کے لیے بائی پاس سڑک کی تعمیر سمیت دیگر کئی ترقیاتی کام تیزی سے کرائے جارہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان ترقیاتی کاموں کو بہتر طریقہ سے متعین وقت کے اند مکمل کرائیں ۔ ان کاموں کے مکمل ہو جانے سے لوگوں کو سہولت ہو گی۔وزیر اعلیٰ نے سارن پشتے کے قریب کسان میلہ ساتھ زرعی مشینری نمائش 2026 میں محکمہ آبی وسائل، محکمہ زراعت اور گنے کی صنعت سمیت دیگر محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران وزیر اعلیٰ نے زراعت محکمہ کے تحت سسٹم ہائرینگ سینٹر کے قیام کے لیے 40 فیصد سب سبڈی سے متعلق علامتی چیک دیا۔وزیر اعلیٰ نے بلاک ہیڈ کوارٹر،برولی میں مختلف محکموں کے ذریعہ لگائی گئی نمائشوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران، وزیر اعلیٰ نے ابھیان بسیرا کے تحت اہل استفادہ کنندگان کو سرکاری اراضی کی بندو بستی کا سرٹیفکیٹ ، وزیر اعلیٰ اسٹوڈنٹ ترغیبی منصوبہ، وزیر اعلیٰ بے سہارا خواتین/طلاق شدہ اسکیم اور ستت جیویکوپارجن اسکیم کے استفادہ کنندگان کو علامتی چیک/کنجی/منظور ی لیٹر دیا گیا۔ جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ذریعہ سیلف ہیلپ گروپ کی تشکیل کی شکل میں کئی انوکھی پہل سے ہمارے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ خواتین روزگار منصوبہ کے تحت موصول ہو ئی10 ہزارروپے کی رقم نے روزگار میں ہماری دلچسپی میں اضافہ کیا ہے اور ہم اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے’’ جیویکا دیدیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ آپ سب بہترین کام کر رہی ہیں۔ بہار کی ترقی میں آپ کا تعاون بہت اہم ہے۔ اسی طرح کام کرتے رہیں۔ حکومت آپ کے ساتھ ہے۔ آپ کو زندگی میں کبھی فکر نہیں ہونی چاہیے، ہر حال میں مسکراتے رہنا چاہیے۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے بلاک ہیڈ کوارٹربرولی کے احاطے میں ریموٹ کے ذریعے تختی کی نقاب کشائی کرکے کل 316 کروڑ روپے کی 40 اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، جس میں 181 کروڑ روپے کی لاگت سے 33 اسکیموں کا سنگ بنیاد ر اور 135 کروڑ روپے کی لاگت سے 7 منصوبوں کا افتتاح شامل ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے بلاک ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں زیر تعمیر بلاک آفس کی عمارت کی پیش رفت کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایت دی کہ وہ اسے جلد از جلد مکمل کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر، برولی کا بھی معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران انہوں نے ڈنٹل او پی ڈی، ادویات کی تقسیم کے کمرے، ویکسینیشن روم، آپریشن تھیٹر، جنرل وارڈ وغیرہ کا جائزہ لیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande