آلودگی کی سطح میں کمی آئی ، گریپ 4 کی پابندیاں ہٹا ئی گئیں
نئی دہلی، 20 جنوری (ہ س)۔ دہلی کی ہوا کے معیار میں کچھ بہتری کے پیش نظر سب کمیٹی آن ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے فوری طور پرگریپ مرحلے 4 کی پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گریپ (گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان)اسٹیج 4 پابندیاں 17 جنوری کو دہل
CAQM-revoked-grap-4-delhi


نئی دہلی، 20 جنوری (ہ س)۔ دہلی کی ہوا کے معیار میں کچھ بہتری کے پیش نظر سب کمیٹی آن ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے فوری طور پرگریپ مرحلے 4 کی پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گریپ (گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان)اسٹیج 4 پابندیاں 17 جنوری کو دہلی کے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) میں اچانک خرابی کی وجہ سے لگائی گئی تھیں۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی ) کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق، منگل کو دہلی کا اوسط اے کیو آئی 378 ریکارڈ کیا گیا، جوگزشتہ کے مقابلے بہتر حالات کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایک گریپ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا اور متفقہ طور پر مرحلہ 4 کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

تاہم، ہندوستان کے محکمہ موسمیات اور آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ جاری کردہ پیش گوئیوں کے مطابق، دہلی کااے کیو آئی آنے والے دنوں میں ”انتہائی خراب“ زمرے میں ہی رہنے کا امکان ہے۔ لہٰذا، گریپ کے تمام مراحل I، II، اور III پابندیاں برقرار رہیں گی اور سختی سے نافذ کی جائیں گی۔

اپنے حکم میں، سی اے کیو ایم نے کہا کہ اسٹیج 4 کے تحت لگائی گئی پابندیاں کافی سخت ہیں اور عوام، صنعتوں اور دیگر شراکت داروں کو متاثر کرتی ہیں۔ چونکہ ہوا کے معیار میں بہتری کا رجحان ظاہر ہو رہا ہے، اس لیے فی الحال مرحلہ 4 اٹھا لیا گیا ہے۔

کمیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ تعمیرات اور انہدامی مقامات، اگر قواعد کی خلاف ورزی کی وجہ سے بند کردیئے گئے ہیں، کمیشن کی اجازت کے بغیر دوبارہ نہیں کھولے جا سکتے۔

تمام متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گریپ اسٹیج I, II, اور III کے تحت بیان کردہ اقدامات کو سختی سے نافذ کریں۔ اسٹیج 4 کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت سے بچنے کے لیے شہریوں سے گریپ کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

سی اے کوی ایم کی ذیلی کمیٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کرے گی اور اگر ضرورت پڑی تو آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کی بنیاد پر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande