ایم سی ڈی جونیئر انجینئر اور تین دیگر بدعنوانی کیس میں قصوروار پائے گئے
نئی دہلی، 2 جنوری (ہ س)۔ بدعنوانی کے ایک معاملے میں راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی )کے جونیئر انجینئر سمیت تین ملزمان کو مجرم قرار دیا ہے۔ خصوصی جج شیلیندر ملک نے تینوں کی سزا پر پانچ جنوری کو سماعت کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے
Rouse-Avenue-Court-MCD


نئی دہلی، 2 جنوری (ہ س)۔ بدعنوانی کے ایک معاملے میں راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی )کے جونیئر انجینئر سمیت تین ملزمان کو مجرم قرار دیا ہے۔ خصوصی جج شیلیندر ملک نے تینوں کی سزا پر پانچ جنوری کو سماعت کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سزا کی میعاد پر بحث کے لیے پانچ جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

استغاثہ کے مطابق، یہ مقدمہ 18 مارچ 2024 کا ہے، جب سریندر کمار شرما نے شکایت کنندہ ارون کمار گپتا سے ان گھر کی تعمیر کوہموار طریقے سےچلنے دینے کے بدلے میں رشوت طلب کی گئی تھی۔ سی بی آئی کے مطابق سریندر کمار شرما نے نہ صرف رقم کا مطالبہ کیا بلکہ رقم نہ دینے پر گپتا کے گھر کو منہدم کرانے کی دھمکی بھی دی۔ شکایت کنندہ نے سی بی آئی میں شکایت درج کرائی جس کے بعد سی بی آئی نے جال بچھا کر کارروائی کی۔ سی بی آئی نے 2024 میں اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ عدالت نے اس معاملے میں سریندر کمار شرما، سریندر کمار جانگڑا، اور رمیش چند جین کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔

سی بی آئی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ رمیش چند جین اس وقت دہلی میونسپل کارپوریشن میں جونیئر انجینئر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ جین نے نجی افراد کے ساتھ مل کر یہ ساری سازش رچی تھی۔ سریندر کمار شرما نے خود کو دہلی میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار کے طور پر پیش کیا۔ سریندر کمار جانگڑا دہلی میونسپل کارپوریشن میں ہیلپر تھا۔ رمیش چند جین نے پورے کیس میں پردے کے پیچھے کام کیا۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ شرما اور جانگڑا کے رشوت طلب کرنے اور شرما کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے پختہ ثبوت ملے ہیں۔ عدالت نے سائنسی ثبوت کے طور پر کیمیکل ٹیسٹ کی رپورٹ اور رشوت کی رقم کی برآمدگی کو اہم قرار دیا۔ عدالت نے کہا کہ شکایت کنندہ اور آزاد گواہوں کی گواہی میں مستقل مزاجی اور وضاحت، کال ریکارڈنگ اور دیگر ڈیجیٹل شواہد نے ملزمین کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔

عدالت نے ملزم کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ جین نے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیا اور نجی افراد کے ساتھ مل کر مجرمانہ جرم کرنے کی سازش کی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 7 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 120بی کے تحت قصوروار پایا۔ عدالت نے ملزم کو سنائی گئی سزا پر دلائل سننے کے لیے 5 جنوری کا وقت مقرر کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande