دلیپ گھوش کی ازدواجی زندگی پر قابل اعتراض پوسٹ ، بیوی رنکو نے سائبر سیل میں شکایت درج کرائی
کولکاتا، 2 جنوری (ہ س)۔ بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش ایک بار پھر تنازعات کے مرکز میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں فحش، تضحیک آمیز اور ہتک آمیز پوسٹس کئے جا رہے ہیں۔ دلیپ گھوش کی بیوی رنکو مجومدار گھوش نے بدھا
Dilip-Ghosh-Cyber-Complaint


کولکاتا، 2 جنوری (ہ س)۔ بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش ایک بار پھر تنازعات کے مرکز میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں فحش، تضحیک آمیز اور ہتک آمیز پوسٹس کئے جا رہے ہیں۔ دلیپ گھوش کی بیوی رنکو مجومدار گھوش نے بدھان نگر پولیس کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ میں اس کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔

اپنی شکایت میں رنکو نے کہا کہ دو سوشل میڈیا اکاؤنٹس، جن کا نام ’’اننیا چٹرجی‘‘ اور ’’اندرنیل چکرورتی‘‘ ہے، دلیپ گھوش اور ان کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں جھوٹی اور تہمت آمیز معلومات پھیلا رہے ہیں۔ ا ن کا الزام ہے کہ اس طرح کی پوسٹس جان بوجھ کر ان کی سماجی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

رنکو مجومدار گھوش نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے ساتھ ساتھبھارتیہ نیائے سنہتا کے تحت ہتک عزت، عوامی طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے،پہچان چھپا کر دھمکی دینے جیسی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔

دلیپ گھوش نے اس پورے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا، ’’اس طرح کی بہتانیاں کافی عرصے سے چل رہی ہیں۔ میں خود سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں ہوں، اس لیے مجھے پہلے اس کا علم نہیں تھا۔ تاہم، میری بیوی کو ان پوسٹس سے بہت تکلیف ہوئی، انہوں نے مجھ سے کاروائی کرنے کی بات کی جس کی میں نے رضامندی دے دی۔ اس کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ انہوں نے قصورواروں کی جلد نشاندہی کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ دلیپ گھوش اور رنکو مجومدار گھوش نے گزشتہ سال 18 اپریل کو اپنی نیو ٹاؤن رہائش گاہ پر ایک سادہ، نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ اس کے بعد انہیں مختلف سطحوں پر تنقید اور طنز کا سامنا کرنا پڑا۔ مئی میں رنکو کے اکلوتے بیٹے، سرنجئے داس گپتا کی موت کے بعد، سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں کئی قابل اعتراض تبصرے کیے گئے۔ اس بار رنکو مجومدار گھوش نے اس طرح کی بہتان تراشیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande