ڈی جی پی نے جموں میں اہم مقامات کا دورہ کیا
جموں, 02 جنوری (ہ س)جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات نے جموں میں اہم مذہبی اور تاریخی مقامات کی سیکورٹی کا جامع جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری اور فوری ردِعمل پر زور دیا۔ ڈی جی پی نے رگھوناتھ مندر
DGP


جموں, 02 جنوری (ہ س)جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات نے جموں میں اہم مذہبی اور تاریخی مقامات کی سیکورٹی کا جامع جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری اور فوری ردِعمل پر زور دیا۔

ڈی جی پی نے رگھوناتھ مندر، باہو فورٹ اور تروپتی بالاجی مندر سمیت دیگر اہم مقامات کے معائنے کے دوران کثیر سطحی سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے، ہجوم کے مؤثر انتظام اور حالات سے بروقت آگاہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کی ہدایت دی۔ انہوں نے جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان مضبوط تال میل کے ذریعے سیکورٹی میں موجود خامیوں کو دور کرنے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بھیم سین توتی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سی آر پی ایف جموں سیکٹر آر گوپالا کرشن راؤ بھی ڈی جی پی کے ہمراہ تھے۔ سینئر افسران نے موقع پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کی اور سیکورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

حکام کے مطابق مشترکہ سیکورٹی جائزے کا مقصد عقیدت مندوں اور یاتریوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنا ہے۔ ڈی جی پی نے واضح کیا کہ تمام سیکورٹی ایجنسیاں پیشگی منصوبہ بندی اور مسلسل جائزوں کے ذریعے خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔اس دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل جے ایس کے رینج شیو کمار شرما، ایس ایس پی جموں جوگیندر سنگھ، ایس ایس پی سیکورٹی راجیش شرما، ایس پی پی سی جموں کامیشور پوری، ایس پی ساؤتھ اجے شرما سمیت سی آر پی ایف اور آئی ٹی بی پی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande