مرکزی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرِ نو اور بازآبادکاری کے لیے فنڈس جاری کیں۔
جموں, 02 جنوری (ہ س)مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرِ نو اور بازآبادکاری کے کاموں کے لیے 944 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کر دی ہے۔ یہ رقم مجموعی طور پر منظور شدہ 1,430 کروڑ روپے کے پیکیج کے تحت جاری کی گئی ہے، جو سیلا
مرکزی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرِ نو اور بازآبادکاری کے لیے فنڈس جاری کیں۔


جموں, 02 جنوری (ہ س)مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرِ نو اور بازآبادکاری کے کاموں کے لیے 944 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کر دی ہے۔ یہ رقم مجموعی طور پر منظور شدہ 1,430 کروڑ روپے کے پیکیج کے تحت جاری کی گئی ہے، جو سیلاب اور بادل پھٹنے کے واقعات سے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی ازسرِنو تعمیر کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ اس پیکیج میں کشتواڑ میں پیش آئے تباہ کن بادل پھٹنے کے واقعے سے ہونے والے نقصانات کی بحالی بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق وزارتِ داخلہ نے نقصان کے تخمینے کے بعد اس تعمیرِ نو پیکیج کو منظوری دی، جس میں بالخصوص جموں خطے کے حساس اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔جاری کی گئی رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوامی بنیادی ڈھانچے اور دیگر ضروری سہولیات کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ جموں میں بار بار سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ طویل مدتی تحفظ اور مقامی آبادی کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس پیکیج کے تحت کشتواڑ بادل پھٹنے کے واقعے سے متاثرہ سڑکوں، عمارتوں اور عوامی سہولیات کی بحالی کے اقدامات بھی شامل ہیں، جہاں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔

حکام نے بتایا کہ منظور شدہ پیکیج کے تحت تعمیرِ نو اور بازآبادکاری کے تمام کاموں کو اگست 2026 تک مکمل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کام بروقت مکمل کیا جائے اور فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی قسط کے اجرا سے زمینی سطح پر کاموں میں تیزی آئے گی اور متاثرہ آبادی کو فوری راحت ملے گی، جبکہ پیش رفت اور رہنما اصولوں کی تعمیل کی بنیاد پر آئندہ قسطیں مرحلہ وار جاری کی جائیں گی۔مرکز نے ایک بار پھر جموں و کشمیر میں آفات کے بعد بحالی اور مستقبل کے خطرات کو کم کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande