موسٹ وانٹڈ حیدر علی عرف پرنس خان کی ویڈیو وائرل، فہیم خان کو جان سے مارنے کی دھمکی
دھنباد، 16 جنوری (ہ س)۔ موسٹ وانٹڈبدمعاش حیدر علی عرف پرنس خان کی ایک حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کوئلانچل میں ہلچل مچ گئی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں پرنس خان سادہ ٹی شرٹ پہنے نظر آرہا ہے جب کہ ویڈیو میں کئی جدید ترین ہتھیار ب
Prince-Khans-video-goes-viral


دھنباد، 16 جنوری (ہ س)۔ موسٹ وانٹڈبدمعاش حیدر علی عرف پرنس خان کی ایک حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کوئلانچل میں ہلچل مچ گئی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں پرنس خان سادہ ٹی شرٹ پہنے نظر آرہا ہے جب کہ ویڈیو میں کئی جدید ترین ہتھیار بھی نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ گینگس آف واسے پور کے گینگ لیڈر فہیم خان اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا نظر آ رہا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب پرنس خان کی ایسی ویڈیو سامنے آئی ہو۔ اس کی دھمکی آمیز ویڈیوز پہلے بھی وائرل ہو چکی ہیں۔ تازہ ترین ویڈیو میں، وہ کھلے عام کہتا ہے کہ اس کے پاس اسلحہ ہے اور وہ فہیم خان اور ان کے خاندان کو گولی مارنے کی بات کر رہا ہے۔ وہ نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کو بھی چیلنج کرتا نظر آتا ہے۔

ویڈیو میں پرنس خان یہ دعویٰ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے کہ پولیس ا سے نہیں پکڑ سکتی اور اگر پولیس اسے کبھی گرفتار کرتی بھی ہے ، تو وہ خود کو گولی مار لے گا۔ وہ پولیس کو چیلنج بھی کرتا ہے، یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ دبئی میں ہے۔

وائرل ویڈیو کو لے کر جاری چرچا کے درمیان، دھنباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)، پربھات کمار نے صورتحال کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ وہ کسی بھی افواہ یا دھمکی سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے اسٹینڈ بائی پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس اور ضلع انتظامیہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آتی رہتی ہیں اور ان پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ قول اور فعل میں نمایاں فرق ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande