
وسئی۔ویرار میونسپل کارپوریشن میں بہوجن وکاس گھاڑی کی بھاری جیت، 71 نشستوں کے ساتھ اقتدار پر دوبارہ قبضہممبئی، 16 جنوری (ہ س)۔ وسئی۔ویرار میونسپل کارپوریشن کے تازہ انتخابی نتائج نے ایک بار پھر مقامی سیاست میں طاقت کا توازن واضح کر دیا ہے۔ 115 رکنی وی وی سی ایم سی میں بہوجن وکاس اگھاڑی نے 71 نشستیں جیت کر نہ صرف اکثریت حاصل کی بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ علاقے میں اس کی سیاسی گرفت بدستور قائم ہے۔ان نتائج کے ذریعے ہتندر ٹھاکر کی قیادت کو ایک مرتبہ پھر عوامی تائید حاصل ہوئی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ کامیابی تنظیمی طاقت، مقامی رابطوں اور دیرینہ سیاسی بنیاد کا نتیجہ ہے، جس کے باعث مخالف جماعتیں مؤثر چیلنج پیش کرنے میں ناکام رہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے اگرچہ 43 نشستیں جیت کر اپنی پوزیشن مضبوط بنائی، مگر اکثریتی ہندسے سے دور رہنے کے باعث اقتدار اس کے ہاتھ نہیں آ سکا۔ شیو سینا (شندے) کو صرف ایک نشست ملنا اور دیگر تمام بڑی جماعتوں کا صفر پر سمٹ جانا اس انتخاب کا ایک نمایاں پہلو رہا۔پربھاگ وار نتائج پر نظر ڈالیں تو بہوجن وکاس اگھاڑی نے شہر کے بیشتر حصوں میں سبقت حاصل کی، جبکہ بی جے پی کو چند منتخب پربھاگوں تک محدود کامیابی ملی۔ ان نتائج کے بعد یہ تاثر مزید گہرا ہو گیا ہے کہ وسئی۔ویرار کی بلدیاتی سیاست میں فی الحال بہوجن وکاس آغاڑی کے مقابل کوئی مضبوط اور منظم متبادل موجود نہیں۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے