
سات ممالک کے ایک سو تیس کھلاڑیوں نے بین الاقوامی پہلوانی مقابلے میں حصہ لیانئی دہلی،16جنوری(ہ س)۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیمز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ نے زرخانہ اسپورٹس اینڈ کشتی فیڈیریشن (بھارت) کے اشتراک سے تیئس سے چوبیس دسمبر دوہزار پچیس کے درمیان نواب منصور علی خان پٹودی اسپورٹس کامپلیکس،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پانچواں عالمی کپ زرخانیش اسپورٹس اینڈ کشتی پہلوانی چمپن شپ منعقد کیا۔اس موقر عالمی مقابلے میں سات ملکوں یعنی ایران، عراق، آذربائیجان، بیلاروس، اگانڈا، تنزانیہ اور بھارت کے ایک سو تیس کھلاڑی شریک ہوئے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی۔اے (آنرس) ہندی سال اول کے طالب علم اور جامعہ کے پہلوانی کے کھلاڑی وسیم خان نے چمپئن شپ میں حصہ لیا اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا(اسی کلو وزن کے زمرے میں)
اس کے علاوہ بھارت کے مندرجہ ذیل پہلوانوں نے بھی چمئپن شپ میں تمغے جیتے۔
۔انیکیت شرما۔ ساٹھ کلو زمرہ۔ سونے کا تمغہ، ۔پرشانت کمار۔ ستر کلو زمرہ۔سونے کا تمغہ۔وسیم خان۔اسی کلو زمرہ۔ چاندی کا تمغہ،۔سمت کمار۔ نوے کلو زمرہ۔کانسے کا تمغہ
کشتی پہلوانی مقابلے میں مندرجہ ذیل نے بھی رینک حاصل کیے:پہلا ایران،دوسرا بھارت،تیسرا آذربائیجان
چمپئن شپ میں شریک ممالک کی مجموعی رینکنگ درج ذیل ہے۔
پہلا مقام ایران،دوسرا مقام عراق، تیسرا مقام آذربائیجان
دنیا بھر میں قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھی جانے والی چمپئن شپ کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد کرانے کے لیے عزت مآب شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ،پروفیسر مظہرآصف نے منتظمہ کمیٹی کی مخلصانہ کاوشوں کی ستائش کی۔پروفیسر آصف نے تمغہ حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور مختلف ممالک سے چمپئن شپ میں شریک شرکا کو مبارک باد دی جو مقابلے میں شرکت کے لیے ہندوستان اور جامعہ آئے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شان دار بین الاقوامی مقابلے کے بہترین انعقادکے لیے منتظمین کی کوششوں کی تعریف کی اور زرخانیش اسپورٹس اینڈ کشتی پہلوانی میں تمغہ حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں، چمپئن شپ میں شرکت کے لیے تمام ممالک سے تشریف لائے شرکا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گیمز اینڈ اسپورٹس کمیٹی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چیئر مین پروفیسر محمد محفوظ الحق نے اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب میں فاتحین کو تمغے پیش کیے اور چمپئنز کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔چمپئن شپ میں شریک ہونے کے لیے سات ممالک کے کھلاڑیوں کو مبارک دی اور تمغے جیتنے والوں کی ان کی شان دار کامیابی کے لیے ستائش کی۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے پروفیسر حق نے زرخانہ اسپورٹس اینڈ کشتی فیڈیریشن (بھارت) اور گیمز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ستائش کی۔گیمز اینڈ اسپورٹس،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر نفیس احمدبھی اختتامی اور تقسیم انعامات تقریب میں شریک ہوئے اور ٹورنامنٹ کے فاتحین کو تمغے تقسیم کیے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پانچویں عالمی کپ زرخانیش اسپورٹس اینڈ کشتی چمپئن شپ منعقد کرانے کے سلسلے میں جامعہ انتظامیہ کی جانب سے حاصل بھرپور تعاون اور مطلوبہ انتظامات کی فراہمی کے لیے انہوں نے جامعہ انتظامیہ کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر نفیس نے مقابلے میں حصہ لینے والے مختلف ملکوں کے تمام کھلاڑیوں کی شرکت اور ان کی کوششوں کو سراہا اور چمپئن شپ میں تمغہ حاصل کرنے والوں اور چمپئن شپ کے فاتحین کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے مستقبل کی کاوشوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais