جھارکھنڈ کے لوگوں کو سردی کی لہر سے راحت ملے گی، درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری تک اضافے کا امکان
رانچی، 16 جنوری (ہ س)۔ آنے والے دنوں میں جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت تین سے چار ڈگری سیلسیس بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔ ہفتہ سے ریاست میں سردی کی لہر میں کمی آئے گی جس سے سردی سے کچھ راحت ملے گی۔ محکمہ موس
JH-RELIEF-COLD-WAVE-TEMPRETURE-RISE-4-DIGREES


رانچی، 16 جنوری (ہ س)۔ آنے والے دنوں میں جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت تین سے چار ڈگری سیلسیس بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔ ہفتہ سے ریاست میں سردی کی لہر میں کمی آئے گی جس سے سردی سے کچھ راحت ملے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت ریاست بھر میں شمال مغربی ہوائیں (پچھوا)چل رہی ہیں، جس سے کپکپی محسوس کی جا رہی ہے۔ ماہر موسمیات ابھیشیک آنند نے کہا کہ ہفتہ سے ہواﺅں کے اثر میں کمی آنے کے ساتھ ہی سردی میں گراوٹ آئے گی۔ اس کے نتیجے میں، ریاست کے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں بالترتیب اضافہ درج کیا جائے گا۔

دارالحکومت رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں جمعہ کو صبح سویرے سے ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جس سے لوگ دن بھر سردی محسوس کرتے رہے۔ کھلے علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں سردی سب سے زیادہ اثر محسوس کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت چائباسا میں 26.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ سب سے کم درجہ حرارت کھونٹی میں 2.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

جمعہ کو رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 8.2 ڈگری سیلسیس، جمشید پور میں 24.4 ڈگری سیلسیس اور 8.8 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج میں 25.7 ڈگری سیلسیس اور 4.7 ڈگری سیلسیس، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت3.2 2 ڈگری سیلسیس اور کم از کم درجہ حرارت 5.1 ڈگری سیلسیس اور چائباسا میں زیادہ سے زیادہ 28.8 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے سے صبح اور رات کی سردی میں جزوی طور پر کمی آئے گی، تاہم لوگوں کو صبح اور شام کے اوقات میں اب بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande