پری بجٹ ورکشاپ میں آئی سی اے آئی نے حکومت کو ریونیو بڑھانے کے لیے کئی تجاویز پیش کیں
رانچی، 16 جنوری (ہ س)۔ محکمہ خزانہ کے زیر اہتمام ریاستی بجٹ 2026 کی جمعہ کو منعقدہ پری بجٹ ورکشاپ میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کی رانچی شاخ کے خزانچی سی اے وویک کھوال نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ رادھا کرشنا کشور نے ورک
JH-IN-THE-PRE-BUDGET-WORKSHOP-


رانچی، 16 جنوری (ہ س)۔ محکمہ خزانہ کے زیر اہتمام ریاستی بجٹ 2026 کی جمعہ کو منعقدہ پری بجٹ ورکشاپ میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کی رانچی شاخ کے خزانچی سی اے وویک کھوال نے شرکت کی۔

وزیر خزانہ رادھا کرشنا کشور نے ورکشاپ کی صدارت کی۔پروگرام میں وزیر صحت عرفان انصاری، محکمہ خزانہ کے سکریٹری اور محکمہ ریونیو کے سکریٹری سمیت ریاستی حکومت کے کئی سینئر افسران موجود تھے۔

آئی سی اے آئی رانچی برانچ کی نمائندگی کرتے ہوئے سی اے وویک کھوال نے آنے والے ریاستی بجٹ 2026 کے لیے کمرشیل ٹیکس سے متعلق مختلف اہم تجاویز اور عملی مسائل پیش کیے۔ انہوں نے جی ایس ٹی اور ریاستی ٹیکس نظام میں طریقہ کار کو آسان بنانے، پیشہ ورانہ ٹیکس کی سالانہ ذمہ داری، وے اے ٹی پر ایمنسٹی اسکیم 2.0 کا اعلان، غیر ضروری مقدموں میں کمی، ٹیکس دہندگان کو راحت دینے،ری فنڈ عمل کو طے وقت میں پورا کرنے ،ای وے بل اور اسیسمنٹ سے متعلق عملی مشکلات کو حل کرنے جیسے کئی تجاویز پیش کئے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے سے نہ صرف ریاست کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ کاروبار کرنے میں آسانی بھی نمایاں طور پر بہتر ہوگی۔

آئی سی اے آئی رانچی برانچ نے اس قسم کی مشاورت کے لیے ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ برانچ نے کہا کہ اس کے ماہرین مستقبل میں بھی ریاست کی اقتصادی ترقی کے لیے تجاویز فراہم کرتے رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande