ریاست میں منظم جرائم کے لیے کوئی جگہ نہیں، مدھیہ پردیش کو داخلی سلامتی کا نمونہ بنانا ہے: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
وزیر اعلیٰ نے کیا انڈین پولیس سروس کی سالانہ کانفرنس کا آغاز بھوپال، 16 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں منظم جرائم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور حکومت کا ہدف ریاست کو داخلی سلامتی کا مثالی ریاست بنائے رکھنا ہے۔ ر
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے انڈین پولیس سروس کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے انڈین پولیس سروس کی سالانہ کانفرنس کے افتتاحی موقع پر پریڈ کی سلامی لی


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے ساتھ گروپ فوٹو کھچواتے ہوئے آئی پی ایس افسران۔


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کیلاش مکوانا نے یادگاری نشان پیش کیا


وزیر اعلیٰ نے کیا انڈین پولیس سروس کی سالانہ کانفرنس کا آغاز

بھوپال، 16 جنوری (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں منظم جرائم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور حکومت کا ہدف ریاست کو داخلی سلامتی کا مثالی ریاست بنائے رکھنا ہے۔ ریاست میں جلد ہی پروموشن سے جڑی منظوریوں کی جانکاری دی جائے گی۔ ساتھ ہی پولیس محکمے کو اور مضبوط کرنے کے لیے کافی بھرتیاں بھی کی جائیں گی۔ نظم و نسق کو مضبوط بنائے رکھنے میں پولیس کا کردار بیحد اہم ہے اور حکومت ہر سطح پر تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعہ کو دارالحکومت بھوپال واقع کشابھاو ٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ انڈین پولیس سروس کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے شمع روشن کر کے کانفرنس کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سروس میں کئی طرح کے چیلنجز ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود پولیس اہلکار پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ انہوں نے سبھی پولیس افسران اور جوانوں کو مبارکباد کا مستحق بتایا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2025 مدھیہ پردیش حکومت کے لیے کامیابیوں سے بھرا رہا ہے اور حکومت و پولیس نئے تجربات کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک مخالف طاقتوں کے خلاف مدھیہ پردیش پولیس لگاتار موثر کارروائی کر رہی ہے اور ریاست میں منظم جرائم کو کسی بھی صورت میں پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پولیس کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور نظم و نسق کی مضبوطی میں پولیس ہر قدم پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نشہ مخالف مہموں میں ریاستی پولیس کی لگاتار مل رہی کامیابی کو بھی سراہا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ نئے قوانین کو موثر طریقے سے نافذ کرنے میں مدھیہ پردیش پولیس ملک کے لیے ایک مثالی نمونہ بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سائبر کرائم سمیت سبھی طرح کے منظم گروہوں اور مجرموں پر لگاتار سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے نکسل ازم کے خلاف چلائی گئی مہموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی سرزمین سے نکسل ازم کا پوری طرح صفایا کرنے میں پولیس افسران نے قابل ستائش کردار نبھایا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے پولیس فورس کو مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حب الوطنی اور عوامی خدمت کے جذبے کو اور مضبوط کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کو داخلی سلامتی کا مثالی ریاست بنائے رکھنا ہم سبھی کا مشترکہ ہدف ہے اور اس میں پولیس کا کردار سب سے اہم ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے انڈین پولیس سروس کی سالانہ کانفرنس کے افتتاحی موقع پر پریڈ کی سلامی لی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ کا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کیلاش مکوانا اور انڈین پولیس سروس ایسوسی ایشن کے صدر چنچل شیکھر نے گلدستہ اور پودا پیش کر کے استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کیلاش مکوانا نے استقبالیہ خطبہ دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande