وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آنجہانی جے پال ریڈی کو 84 ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آنجہانی جے پال ریڈی کو 84 ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیاحیدرآباد، 16 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے جمعہ کو سابق مرکزی وزیر آنجہانی جے پال ریڈی کے 84 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر نیکلس روڈ پر واقع
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی آنجہانی جے پال ریڈی کو 84 ویں یومِ پیدائش پر خراجِ


وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آنجہانی جے پال ریڈی کو 84 ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیاحیدرآباد، 16 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے جمعہ کو سابق مرکزی وزیر آنجہانی جے پال ریڈی کے 84 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر نیکلس روڈ پر واقع ان کی یادگار ’شانتی استھل‘ پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے گل ہائے عقیدت نذر کیے اور قوم و ریاست کے لیے جے پال ریڈی کی خدمات کو یاد کیا۔ اس موقع پر وزراء پونگو لیٹی سری نواس ریڈی، پونم پربھاکر اور جوپلی کرشنا راؤ،حکومت کے مشیر ویم نریندر ریڈی کے ساتھ ساتھ ارکانِ پارلیمنٹ، ارکانِ اسمبلی، ارکانِ کونسل اور جے پال ریڈی کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande