شعبہ کارڈیو تھوراسک اینڈ ویسکولر سرجری میں منیمل انویزیو کورونری آرٹری بائی پاس سرجری پر دو روزہ ورکشاپ منعقد
شعبہ کارڈیو تھوراسک اینڈ ویسکولر سرجری میں منیمل انویزیو کورونری آرٹری بائی پاس سرجری پر دو روزہ ورکشاپ منعقد علی گڑھ، 16 جنوری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کارڈیو تھوراسک اینڈ ویسکولر سرجری (سی ٹی وی ایس) نے
اے ایم یو کارڈک سرجری


شعبہ کارڈیو تھوراسک اینڈ ویسکولر سرجری میں منیمل انویزیو کورونری آرٹری بائی پاس سرجری پر دو روزہ ورکشاپ منعقد

علی گڑھ، 16 جنوری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کارڈیو تھوراسک اینڈ ویسکولر سرجری (سی ٹی وی ایس) نے منیمل انویزیو کورونری آرٹری بائی پاس سرجری (مڈ کیب) پر دو روزہ عملی ورکشاپ منعقد کی جس میں کم از کم جراحی والی تکنیکوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ورکشاپ کے دوران لائیو آپریٹیو ڈیمونسٹریشن سے شرکاء کو اس سرجری کے عملی پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد ملی۔

ورکشاپ میں نامور ماہر ڈاکٹر برج موہن سنگھ، ڈائریکٹر، کارڈیئک سائنسز، ایچ سی جی ہاسپٹل، بھاونگر (گجرات) نے شرکت کی۔ وہ ایک تجربہ کار کارڈیو تھوراسک و ویسکولر سرجن ہیں جن کے پاس 15 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر اجے راٹھور (کارڈیئک اینستھیٹسٹ) اور مسٹر نریندر کمار شرما (فزیشن اسسٹنٹ) بھی موجود تھے، جن کی مہارت نے جراحی کے دوران اور بعد میں جامع تکنیکی و طبی معاونت کو یقینی بنایا۔

ورکشاپ کے دوران دو مریضوں پر مِڈ کیب طریقہ علاج کامیابی سے انجام دیا گیا اور دونوں کے کلینیکل نتائج نہایت حوصلہ افزا رہے۔ براہِ راست جراحی سیشن میں اتر پردیش اور دہلی سے تعلق رکھنے والے کارڈیو تھوراسک سرجنس نے شرکت کی۔

یہ پروگرام پروفیسر محمد اعظم حسین کی قیادت میں منعقد ہوا، جنہوں نے مہمان فیکلٹی ممبر کے ساتھ مل کر سرجری انجام دی۔ ڈاکٹر سید شمائل ربانی نے بتایا کہ شعبہ کئی برسوں سے کم از کم قلبی سرجریز مستقل طور پر کامیاب نتائج کے ساتھ انجام دے رہا ہے اور اب نہایت پیچیدہ کم از کم سرجری کورونری طریقہ علاج تک رسائی حاصل کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں جے این ایم سی ملک کے چند منتخب سرکاری اداروں میں شامل ہو گیا ہے جو منیمل انویزیو سی اے بی جی انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے منیمل انویزیو سرجری کے فوائد اجاگر کئے۔

اینستھیسیا کی خدمات ڈاکٹر ندیم اور ڈاکٹر مناظر کی قیادت میں انجام دی گئیں، جبکہ پرفیوژن سپورٹ ڈاکٹر صابر علی خان اور مسٹر ارشاد قریشی نے فراہم کی۔ سرجیکل معاونت سلمان، اسلم اور کامران نے فراہم کی، جبکہ آپریشن کے بعد آئی سی یو میں خصوصی نگہداشت کی ذمہ داری مسٹر سہیل، مسٹر رینو، مسٹر ندیم اور مسٹر کیلاش نے سنبھالی۔

وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر محمد خالد اور پرنسپل، جے این ایم سی، پروفیسر انجم پرویز نے شعبے کی کاوشوں کو سراہا اور مریضوں کی نگہداشت، تربیت اور ادارہ جاتی امتیاز کو مضبوط بنانے میں اس طرح کے علمی و طبی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande