اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول نے ضلعی رسہ کشی چیمپئن شپ جیتی
اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول نے ضلعی رسہ کشی چیمپئن شپ جیتی علی گڑھ، 16 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سٹی گرلز ہائی اسکول، قاضی پاڑہ نے سنسد کھیل مہوتسو 2025 کے دوران کھیلو انڈیا- فِٹ انڈیا اقدام کے تحت منعقدہ ضلع سطح کی رسہ کشی چیمپئن شپ م
کھیلو انڈیا فٹ انڈیا


اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول نے ضلعی رسہ کشی چیمپئن شپ جیتی

علی گڑھ، 16 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سٹی گرلز ہائی اسکول، قاضی پاڑہ نے سنسد کھیل مہوتسو 2025 کے دوران کھیلو انڈیا- فِٹ انڈیا اقدام کے تحت منعقدہ ضلع سطح کی رسہ کشی چیمپئن شپ میں پہلا مقام حاصل کیا۔ یہ چیمپئن شپ گزشتہ 25 دسمبر کو مہارانی اہلیابائی ہولکر اسٹیڈیم، علی گڑھ میں منعقد ہوئی، جس میں پورے ضلع سے متعدد ٹیموں نے شرکت کی۔

پرنسپل مسٹر محمد جاوید اختر نے اس کامیابی پر طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اسپورٹس ٹیچر مسٹر محمد محسن کی رہنمائی اور مسلسل تربیتی کاوشوں کو سراہا۔ یہ کامیابی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیر انتظام اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں کھیل کود اور جسمانی صحت کے تئیں بڑھتی ہوئی توجہ کی عکاس ہے اور ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں میں ان کی فعال شرکت کو نمایاں کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande