پریاگ راج: ماگھ میلہ علاقے میں لگی آگ، مظفر نگر ڈی ایم کا رشتہ دار جل کر ہلاک
پریاگ راج، 16 جنوری (ہ س)۔ مظفر نگر کے ضلع مجسٹریٹ امیش مشرا کے رشتہ دار مانس مشرا (35) کی جمعرات کی رات ماگھ میلہ علاقے کے سیکٹر 5 میں ایک کیمپ میں لگنے والی آگ میں جھلس جانے کے بعد موت ہو گئی۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ماگھ می
پریاگ راج: ماگھ میلہ علاقے میں لگی آگ، مظفر نگر ڈی ایم کا رشتہ دار جل کر ہلاک


پریاگ راج، 16 جنوری (ہ س)۔

مظفر نگر کے ضلع مجسٹریٹ امیش مشرا کے رشتہ دار مانس مشرا (35) کی جمعرات کی رات ماگھ میلہ علاقے کے سیکٹر 5 میں ایک کیمپ میں لگنے والی آگ میں جھلس جانے کے بعد موت ہو گئی۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ماگھ میلہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نیرج کمار پانڈے نے جمعہ کو بتایا کہ میلہ علاقے کے سیکٹر 5 میں واقع ایک کیمپ میں جمعرات کی رات آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فائر انجنوں کے ساتھ پہنچ گیا اور آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔ پریاگ راج ضلع کے سرائے عنایت تھانہ علاقے کے لیلا پور گاو¿ں کا رہنے والا مانس مشرا آگ میں جھلس گیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے سوروپ رانی نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین اسپتال پہنچ گئے۔ پولیس نے جمعہ کی صبح پوسٹ مارٹم کرایا اور لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande