لداخ سے لاپتہ ہونے والے سیاحوں کو بچایا گیا
لداخ, 14 جنوری (ہ س)۔ لداخ میں پینگونگ جھیل کی سیر کے دوران لاپتہ ہونے والے اتر پردیش کے چار سیاحوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تمام سیاح محفوظ ہیں۔بچائے گئے سیاحوں کی شناخت یش مِتّل، شیوم چودھری، جیویر چودھری اور شدانشو فوجدَر کے
Leh


لداخ, 14 جنوری (ہ س)۔ لداخ میں پینگونگ جھیل کی سیر کے دوران لاپتہ ہونے والے اتر پردیش کے چار سیاحوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تمام سیاح محفوظ ہیں۔بچائے گئے سیاحوں کی شناخت یش مِتّل، شیوم چودھری، جیویر چودھری اور شدانشو فوجدَر کے طور پر کی گئی ہے، جو ضلع آگرہ، اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ حکام کے مطابق لداخ کے دورے کے دوران چند روز قبل اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد انہیں لاپتہ قرار دیا گیا تھا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مربوط تلاش آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں سیاحوں کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ سیاح راستہ بھٹک گئے تھے اور منفی درجہ حرارت میں ایک جھونپڑی میں پھنس گئے تھے۔

حکام کے مطابق سیاح 9 جنوری کو اپنی نجی گاڑی میں پینگونگ جھیل گئے تھے اور واپسی کے دوران غلطی سے لیہہ منالی شاہراہ پر چل پڑے، جو برفباری کے باعث فی الحال بند ہے۔ پولیس نے سیاحوں کی آخری معلوم لوکیشن کی بنیاد پر سرچو کی جانب تلاش شروع کی اور سڑک کنارے ایک گاڑی برآمد کی، جسے معمولی حادثہ پیش آیا تھا۔

تلاش کا دائرہ ڈیبرنگ اور وسکی نالہ سمیت ملحقہ علاقوں تک بڑھایا گیا، جہاں سیاحوں کو اُن کی گاڑی سے تقریباً 20 کلومیٹر دور ایک جھونپڑی میں پایا گیا۔ حکام کے مطابق پھنسے ہوئے سیاحوں نے ایندھن ختم ہونے تک دو راتیں گاڑی میں ہیٹر کے سہارے گزاری تھیں۔تمام چاروں سیاحوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے اور انہیں خوراک اور پانی سمیت ضروری امداد فراہم کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق لیہہ پہنچنے پر انہیں اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande