
بیگوسرائے،14جنوری(ہ س)۔بہار پولیس ہیڈکوارٹر کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور بیگوسرائے ضلع پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھو تھانہ علاقے میں چار ملزمین کو غیر قانونی آتشیں اسلحے کے ساتھ گرفتار کیا۔ یہ آپریشن 13 جنوری 2026 کو ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔ ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی کہ ایک فارچیونر گاڑی سے کچھ لوگ اسلحہ کے ساتھ کسی جرائم کو انجام دینے کے ارادے سے مونگیر سے بیگوسرائے کی طرف آرہے ہیںن۔
اطلاع کی تصدیق کے بعد ایس ٹی ایف کی خصوصی ٹیم اور بیگوسرائے ضلع پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے لاکھو تھانہ علاقہ میں چھاپہ ماری کی اور چاروں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمین کی شناخت سبودھ سنگھ ( ساکن وشن پور، تھانہ پربتہ، ضلع کھگڑیا)، پرنس کمار عرف سوسنت کمار پرنس ( ساکن مراد پور، تھانہ پربتہ، ضلع کھگڑیا)، عبدالرحیم خان ( ساکن شہزادی درگاہ، تھانہ اتراولا، ضلع بلرام پور، اتر پردیش) اور پریتی جھا (ساکن مراد پور ، تھانہ پربتہ ، ضلع کھگڑیا) کے طور پر ہوئی ہے۔
چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے ملزمین سے ایک دیسی ساختہ پستول، 16 زندہ کارتوس، دو میگزین، چھ موبائل فون اور ایک فور وہیلر برآمد کیا ہے۔
اس سلسلے میں لاکھو (بیگوسرائے) تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی سے بروقت ممکنہ مجرمانہ واقعہ ٹل گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan