مدھیہ پردیش میں سی ایم پرگتی پورٹل شروع ہوگا، ترقیاتی اسکیموں کو رفتار ملے گی
بھوپال، 14 جنوری (ہ س)۔ مرکزی حکومت کی پرو-ایکٹو گورننس اینڈ ٹائملی امپلی مینٹیشن (پرگتی) اسکیم سے متاثر ہو کر مدھیہ پردیش حکومت اب ’سی ایم پرگتی پورٹل‘ شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس کا مقصد ریاست کی ترقیاتی اسکیموں کا وقت پر اور شفاف نفاذ یقینی بنا
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے مدھیہ پردیش میں جاری قومی پروجیکٹس کی پیش رفت کی جانکاری دی


بھوپال، 14 جنوری (ہ س)۔

مرکزی حکومت کی پرو-ایکٹو گورننس اینڈ ٹائملی امپلی مینٹیشن (پرگتی) اسکیم سے متاثر ہو کر مدھیہ پردیش حکومت اب ’سی ایم پرگتی پورٹل‘ شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس کا مقصد ریاست کی ترقیاتی اسکیموں کا وقت پر اور شفاف نفاذ یقینی بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بدھ کو وزیر اعلیٰ رہائش گاہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ یہ پریس کانفرنس وزیر اعظم کی صدارت میں منعقدہ پرگتی پورٹل کی 50ویں میٹنگ کے مکمل ہونے کے موقع پر رکھی گئی تھی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ کے ساتھ چیف سکریٹری انوراگ جین اور پرنسپل سکریٹری راگھویندر سنگھ (صنعتی پالیسی، سرمایہ کاری اور پروموشن محکمہ) بھی موجود رہے۔ انہوں نے ریاست کے بڑے قومی اور ریاستی سطح کے پروجیکٹس کی تازہ ترین صورتحال کی تفصیلی جانکاری شیئر کی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے پرگتی پورٹل کو ’’گڈ گورننس کی سب سے بڑی مثال‘‘ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ باریکی سے نگرانی، وقت کی پابندی اور جوابدہی کی ثقافت نے حکومت کے کام کرنے کے طریقے اور سرکار کی شبیہ دونوں کو بہتر بنایا ہے۔ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ترقی کے معاملے میں مرکزی حکومت سبھی ریاستوں کے ساتھ یکساں سلوک کر رہی ہے۔ چاہے کسی ریاست میں کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو، پرگتی پورٹل کے ذریعے سبھی کو برابر فائدہ مل رہا ہے۔ کین-بیتوا لنک پروجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس میں تقریباً پوری فنڈنگ مرکزی حکومت کر رہی ہے جو کہ کوآپریٹو فیڈرلزم کی زندہ مثال ہے۔

ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں اب تک 108 قومی پروجیکٹس پورے ہو چکے ہیں اور 101 پر کام تیزی سے چل رہا ہے۔ ریاست کو 1850 کروڑ روپے کی ریل لائنیں ملی ہیں، جس سے ملک کے کسی بھی حصے سے کنیکٹیوٹی آسان ہوئی ہے۔ اندور-منماڑ ریل پروجیکٹ سمیت کئی بڑے انفراسٹرکچر کاموں کو بھی پرگتی پورٹل سے نئی رفتار ملی ہے۔

کانگریس رکن اسمبلی پھول سنگھ بریا کے بیانات سے جڑے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، جس پر وہ تبصرہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی میں سبھی طبقوں کو یکساں موقع اور احترام ملتا ہے اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اس کی سب سے بڑی مثال ہیں۔ اسی طرح چھندواڑہ میں کف سیرپ سے ہوئی اموات کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس واقعے کو بیحد سنجیدگی سے لیا ہے۔ ملزم کو تمل ناڈو سے گرفتار کر کے مدھیہ پردیش لایا گیا ہے اور فی الحال وہ جیل میں بند ہے۔ انہوں نے اسے انتظامیہ کی مستعدی اور سخت کارروائی کا نتیجہ بتایا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، اس کے لیے حکومت نے ہر ضلع میں دوا ٹیسٹنگ لیب کھولنے کا فیصلہ لیا ہے، تاکہ کسی بھی مشکوک دوا کی فوری جانچ کی جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت سماج کے ہر طبقے کی فکر کرتی ہے اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ریاست کو ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے پوری عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

اسی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے مدھیہ پردیش حکومت اب ’سی ایم پرگتی پورٹل‘ شروع کرنے جا رہی ہے، تاکہ ریاستی سطح پر بھی اسکیموں کی لگاتار مانیٹرنگ ہو، رکاوٹیں وقت پر دور ہوں اور عوام کو اسکیموں کا فائدہ طے شدہ وقت میں ملے۔ وزیر اعلیٰ نے یقین ظاہر کیا کہ مرکزی حکومت کی پرگتی اسکیم کی طرح ہی سی ایم پرگتی پورٹل بھی ریاست میں ترقی کو نئی رفتار دے گا اور مدھیہ پردیش کو ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف میں بڑا کردار نبھانے کے قابل بنائے گا۔

اس موقع پر چیف سکریٹری انوراگ جین نے بتایا کہ پرگتی پورٹل مرکزی حکومت کا ایسا مضبوط پلیٹ فارم ہے، جس سے سبھی ریاستوں کے چیف سکریٹری اور مرکز کے سینئر سکریٹری سیدھے جڑے ہیں۔ وزیر اعظم خود ہر مہینے اس میٹنگ کی صدارت کرتے ہیں اور ریاستوں کے زیر التوا پروجیکٹس کی باریکی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ اسی کے تحت پی ایم گتی شکتی اور سی پی گرامس پورٹل بھی کام کر رہے ہیں، جن کے ذریعے ہر مہینے تقریباً دو لاکھ شکایتوں اور عوامی مسائل کے حل کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande