ایل او سی کے قریب جنگلات میں آگ لگنے سے بارودی سرنگوں میں دھماکے
جموں, 12 جنوری (ہ س)۔ ضلع پونچھ میں پیر کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جنگلات میں لگی آگ کے باعث متعدد بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔ حکام کے مطابق دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔حکام نے بتا
LOC


جموں, 12 جنوری (ہ س)۔ ضلع پونچھ میں پیر کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جنگلات میں لگی آگ کے باعث متعدد بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔ حکام کے مطابق دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ بالاکوٹ سیکٹر کے بَسونی فارورڈ علاقے میں دوپہر تقریباً 1 بج کر 50 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں پانچ بارودی سرنگیں دھماکے سے پھٹ گئیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے ساتھ واقع فارورڈ علاقوں میں دراندازی روکنے کے لیے اینٹی انفِلٹریشن نظام کے تحت بارودی سرنگیں نصب کی گئی ہیں۔ آگ کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر فوج نے علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande