
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س): وزیر اعظم نریندر مودی نے دور درشن کے 'سپربھاتم' پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ صبح کو تازگی اور مثبتیت سے بھر دیتا ہے۔ یہ یوگا سے لے کر ہندوستانی طرز زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بصیرت انگیز بات چیت پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی روایات اور اقدار پر مبنی یہ پروگرام علم وآگہی اور مثبتیت کا ایک منفرد امتزاج ہے، جو نہ صرف دیکھنے والوں کو بصیرت فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں ثقافت سے جوڑتا ہے۔ انہوں نے 'سپربھاتم' کے خصوصی شو 'سنسکرت سبھاشیتم' کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ ہندوستان کی ثقافت اور ورثے کے بارے میں نئی بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دوردرشن کا 'سپربھاتم' پروگرام صبح کے وقت ایک تازگی کا احساس دلاتا ہے۔ اس میں یوگا سے لے کر ہندوستانی طرز زندگی تک مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ہندوستانی روایات اور اقدار پر مبنی یہ شو علم وآگہی اور مثبتیت کا ایک شاندار امتزاج ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی