
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔
سپریم کورٹ نے انڈیگو کی متعدد پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے لاکھوں مسافروں کو درپیش تکلیف کے معاملے میں مداخلت کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایک وکیل نے آج چیف جسٹس کے سامنے اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے جلد سماعت کی درخواست کی۔
چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ حکومت ہند اس معاملے کا پہلے ہی نوٹس لے چکی ہے۔ بروقت کارروائی کی گئی ہے۔ حکومت اسے سنبھالے۔ اس معاملے میں فوری سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ