
بھونیشور، 8 دسمبر (ہ س)۔
اوڈیشہ کے ویجیلنس ڈپارٹمنٹ نے ریاست بھر میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاو¿ن تیز کر دیا ہے۔ گزشتہ 18 ماہ میں 20 پولیس اہلکاروں سمیت 271 سرکاری افسران و ملازمین کو کرپشن کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ موہن ماجھی نے اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی۔ ان کے فراہم کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران 174 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں، جو کہ کامیاب مقدمات اور عدالتی کارروائیوں میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان قانونی کارروائیوں کے بعد انتظامی کارروائی بھی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق 33 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جب کہ 65 ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی سہولتیں معطل کر دی گئیں۔
وزیر اعلیٰ ماجھی نے یہ بھی کہا کہ اینٹی کرپشن ویجیلنس ڈائریکٹوریٹ ٹریپ آپریشنز کو ترجیح دیتا ہے جو عوامی خدمت میں رشوت خوری کو بے نقاب کرتے ہیں۔ انہوں نے محکموں میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی اور تحقیقات کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ