اجیت پوار نے 75 ہزار کروڑ کے اضافی مالی مطالبات اسمبلی میں پیش کیے
ناگپور، 8 دسمبر (ہ س) مہاراشٹر حکومت نے پیر کے روز سرمائی اجلاس کے دوران قانون ساز اسمبلی میں 75,286 کروڑ روپے کے ضمنی مطالبات پیش کیے۔ یہ مالی مطالبات بحث کے بعد اسمبلی اور قانون ساز کونسل دونوں میں منظوری کے لیے رکھے جائیں گے۔ وزیر خزانہ اجیت پ
اجیت پوار نے 75 ہزار کروڑ کے اضافی مالی مطالبات اسمبلی میں پیش کیے


ناگپور، 8 دسمبر (ہ س) مہاراشٹر حکومت نے پیر کے روز سرمائی اجلاس کے دوران قانون ساز اسمبلی میں 75,286 کروڑ روپے کے ضمنی مطالبات پیش کیے۔ یہ مالی مطالبات بحث کے بعد اسمبلی اور قانون ساز کونسل دونوں میں منظوری کے لیے رکھے جائیں گے۔

وزیر خزانہ اجیت پوار نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی معاشی صورتِ حال فی الحال مضبوط نہیں ہے، لیکن حکومت مسلسل اقدامات کے ذریعے حالات کو بہتر راستے پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پوار نے وضاحت کی کہ ضمنی مطالبات میں 15,648 کروڑ روپے بھاری بارش سے متاثرہ کسانوں کی امداد کے لیے، 6,103 کروڑ روپے ’’ مکھیہ منتری لاڑکی بہن یوجنا‘‘ کے لیے، جبکہ کمبھ میلہ (ناسک) کے انتظامات کے لیے 3,000 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

ضمنی مطالبات پیش کیے جانے پر کانگریس کے سینئر لیڈر نانا پٹولے نے شدید ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف سپلیمنٹری ڈیمانڈ منظور کرانے کے مقصد سے ناگپور میں اجلاس بلایا ہے، جبکہ اس مطالبے سے ودربھ کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ پٹولے نے استدلال کیا کہ اس مطالبے کو ممبئی میں ایک روزہ سیشن کے ذریعے بھی منظور کیا جا سکتا تھا، جس سے ٹیکس دہندگان کا پیسہ بچتا اور غیر ضروری اخراجات نہ ہوتے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande