عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں این سی حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔ پی ڈی پی
عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں این سی حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔ پی ڈی پی جموں، 8 دسمبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں پیر کے روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا ایک روزہ کنونشن منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں، پارٹی کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعد
PDP


عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں این سی حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔ پی ڈی پی

جموں، 8 دسمبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں پیر کے روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا ایک روزہ کنونشن منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں، پارٹی کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن سے قبل پی ڈی پی ضلع صدر منصور احمد بٹ کی قیادت میں نوجوان مرد و خواتین نے ڈاک بنگلہ ڈوڈہ سے کمیونٹی ہال تک احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب، بے روزگاری، بلڈوزر کارروائی کے خلاف اور مفت گیس سلینڈر کی فراہمی، پی ایس اے قانونی کی منسوخی اور ریاستی درجے کی بحالی سے متعلق مطالبات درج تھے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواتین ضلع صدر سمیت دیگر مقررین نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کی اور اسے عوامی مسائل سے چشم پوشی کا مرتکب قرار دیا۔ ضلع صدر منصور بٹ نے اپنے خطاب میں نیشنل کانفرنس حکومت پر عوامی جذبات سے کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران مفت بجلی سمیت کئی وعدے کیے گئے، مگر اقتدار ملتے ہی ان وعدوں سے انحراف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی وسائل دوسری ریاستوں کو فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ عوام کو سمارٹ میٹرز کی تنصیب پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے دہلی میں حالیہ ڈاکٹر کے فدائین حملے میں ملوث ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے این سی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ منصور بٹ نے مزید کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید نے یہ پیغام عام کر کے ریاست میں امن قائم کیا تھا کہ جو بات بولی سے بن سکتی ہے، وہ گولی سے نہیں بن سکتی لیکن آج بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نوجوانوں کو بیدار کرنے کا عزم رکھتی ہے اور پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر سے اس کارواں کا آغاز اسی مقصد کے تحت کیا ہے تاکہ باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی مشکلات دور کی جا سکیں۔منصور بٹ نے کہا کہ پی ڈی پی میرٹ پر یقین رکھتی ہے، اور قیادت کا حق خاندانی سیاست کے بجائے باصلاحیت نوجوانوں کو ملنا چاہیے۔اور جب پی ڈی پی اقتدار میں آئے گی تو پی ایس اے جیسے کالے قانون کو ختم کر دی گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande