وندے ماترم نے جدوجہد آزادی کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا: شیخاوت
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج یہاں کہا کہ ’وندے ماترم‘ نے ہندوستان جیسے وسیع ملک میں جاری متنوع آزادی کی جدوجہد کو’متحد‘ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لوک سبھا میں اس مسئلہ پر بحث ملک کی جمہوری تاریخ
وندے ماترم نے جدوجہد آزادی کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا: شیخاوت


نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج یہاں کہا کہ ’وندے ماترم‘ نے ہندوستان جیسے وسیع ملک میں جاری متنوع آزادی کی جدوجہد کو’متحد‘ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لوک سبھا میں اس مسئلہ پر بحث ملک کی جمہوری تاریخ میں ایک ’ناقابل فراموش دن‘ ہوگا۔

شیخاوت نے آج پارلیمنٹ میں ’وندے ماترم‘ پر 10 گھنٹے کی بحث سے پہلے پیر کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ”مجھے یقین ہے کہ آج کا دن ہندوستان کی جمہوری تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہوگا، جب ایک ایسے گانے پر بحث کی جائے گی جس نے ملک کی آزادی کی جدوجہد سے لے کر اس کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں تک ہر سپاہی کو متاثر کیا ہو۔“ انہوں نے کہا کہ یہ گانا بتدریج آزادی پسندوں کو سلام سے لے کر ان کی زندگی کے آخری الفاظ تک تیار ہوا۔شیخاوت نے کہا، ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کا ایک تاریخی موقع ہے۔ ہم ایوان میں نہ صرف جدوجہد آزادی میں اس کی بے مثال شراکت کا احترام کریں گے، بلکہ آزادی کے بعد اس گانے سے منسلک متنازعہ پہلوو¿ں اور منقسم سیاسی گفتگو پر بھی گہرائی سے غور کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ 150 سال قبل بنکم چندر چٹرجی نے ’وندے ماترم‘ گانا تیار کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande