چھتیس گڑھ: بیجاپور کے جنگل سے اغوا ٹھیکیدار امتیازعلی کی لاش برآمد
اتوار کو نکسلیوں نے اسے اغوا کر لیا تھا۔ بیجاپور/رائے پور، 8 دسمبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے نکسل متاثرہ پامیڑ تھانہ علاقے کے جنگل سے آج (پیر کو) پولیس نے سڑک کی تعمیر کے ٹھیکیدار امتیاز علی کی لاش برآمد کی۔ بیجاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جتی
اغوا


اتوار کو نکسلیوں نے اسے اغوا کر لیا تھا۔

بیجاپور/رائے پور، 8 دسمبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے نکسل متاثرہ پامیڑ تھانہ علاقے کے جنگل سے آج (پیر کو) پولیس نے سڑک کی تعمیر کے ٹھیکیدار امتیاز علی کی لاش برآمد کی۔ بیجاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر یادو نے اس کی تصدیق کی۔ لاش کے پاس سے نکسلیوں کا ایک پمفلٹ ملا ہے۔ ٹھیکیدار کا تعلق اتر پردیش سے بتایا جارہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سڑک کی تعمیر میں مصروف ایک ٹھیکیدار امتیاز علی اتوار کو تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے گئے تھے۔ نکسلیوں نے اسے اور اس کے ساتھی کو گھیر لیا اور جنگل میں لے جانے لگے۔ اسی دوران ٹھیکیدار کا ساتھی نکسلیوں کے چنگل سے بچ کر نزدیکی سیکورٹی کیمپ پہنچ گیا اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔

بیجاپور پولیس نے اطلاع دی ہے کہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد انہوں نے مغوی ٹھیکیدار کی تلاش کے لیے تلاشی مہم شروع کی۔ پیر کی صبح سرچ آپریشن کے دوران ٹھیکیدار امتیاز علی کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی۔ اس کا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ لاش کے پاس سے ایک پمفلٹ بھی ملا ہے، جس میں نکسلیوں نے سڑک کی تعمیر کے کام کی مخالفت کی ہے۔ یہ پمفلٹ نکسلائٹ پامیڑ ایریا کمیٹی نے جاری کیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande