مدھیہ پردیش میں شدید سردی کی لہر
بھوپال، 07 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش ان دنوں شدید سردی کی زد میں ہے۔ اس سیزن میں پہلی بار پارہ 5 ڈگری سے نیچے گیا۔ وہیں، راجدھانی بھوپال سمیت 26 شہروں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے درج کیا گیا ہے۔ رات کے ساتھ ہی دن میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔ ر
سردی کی علامتی تصویر


بھوپال، 07 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش ان دنوں شدید سردی کی زد میں ہے۔ اس سیزن میں پہلی بار پارہ 5 ڈگری سے نیچے گیا۔ وہیں، راجدھانی بھوپال سمیت 26 شہروں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے درج کیا گیا ہے۔ رات کے ساتھ ہی دن میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔ ریاست میں اگلے دو دن سرد لہر چلنے کا امکان ہے۔ اسے لے کر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ آج اتوار کو بھوپال، راج گڑھ اور سیہور میں سرد لہر چلنے کا امکان ہے۔ جبکہ پیر کو بھوپال، راج گڑھ، شاجاپور، سیہور، سیونی اور شہڈول میں کولڈ ویو چلے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے پہاڑی ریاستوں- ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جموں و کشمیر میں برف باری-بارش ہوئی ہے۔ یہاں سے سرد ہوائیں مدھیہ پردیش میں آ رہی ہیں۔ گزشتہ 2 دن سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران بھوپال، راج گڑھ، سیہور، شاجاپور اور شہڈول میں سرد لہر کا اثر دیکھنے کو ملا۔ وہیں، اندور، سیونی، شاجاپور، نرسنگھ پور اور بیتول میں سرد دن رہا۔ ہفتہ کو بھی کئی شہروں میں کولڈ ویو کی صورتحال برقرار رہی۔ جس سے دن میں ہی ٹھٹھرن بنی رہی۔ بھوپال میں سرد لہر سے عام زندگی پر بھی اثر دیکھنے کو ملا۔ گزشتہ 2 دن سے گوالیار، چمبل، اجین اور ساگر ڈیویژن میں سرد لہر کا سب سے زیادہ اثر دیکھا گیا۔ شمال سے سرد ہوائیں سیدھے یہاں آ رہی ہیں۔ اس لیے دیگر اضلاع کے مقابلے میں یہاں سردی زیادہ ہے۔ دن-رات دونوں ہی سرد ہیں۔

جمعہ-ہفتہ کی رات میں ریاست میں پہلی بار پارہ 5 ڈگری سے نیچے آ گیا۔ کل 26 شہروں میں پارہ 10 ڈگری سے نیچے رہا۔ شہڈول کا کلیان پور سب سے سرد رہا۔ یہاں پر کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ امریا میں 4.8 ڈگری، راج گڑھ میں 5 ڈگری، ریوا میں 5.4 ڈگری، چھتر پور کے نوگاوں میں 5.7 ڈگری اور کھجوراہو میں 6.4 ڈگری، رائسین میں 7.4 ڈگری، دموہ-ستنا میں 7.5 ڈگری، منڈلا میں 8 ڈگری، ملاج کھنڈ میں 8.1 ڈگری، دتیا میں 8.3 ڈگری، گنا میں 8.4 ڈگری، بیتول میں 8.5 ڈگری، سیدھی میں 8.6 ڈگری، چھندواڑہ میں 8.8 ڈگری، دھار میں 9.1 ڈگری، شیوپور، سیونی-نرسنگھ پور میں 9.4 ڈگری، ساگر میں 9.9 ڈگری رہا۔ بڑے شہروں کی بات کریں تو اندور میں سب سے کم 6.2 ڈگری، بھوپال میں 8.2 ڈگری، گوالیار میں 7.6 ڈگری، اجین میں 10 ڈگری اور جبل پور میں پارہ 7.8 ڈگری درج کیا گیا۔

ان دنوں رات کے ساتھ دن بھی سرد ہیں۔ ہفتہ کو زیادہ تر شہروں میں پارہ 25 ڈگری سے نیچے رہا۔ سب سے سرد بالاگھاٹ کا ملاج کھنڈ رہا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ سیونی میں 23.2 ڈگری، ریوا، بیتول-نرسنگھ پور میں 24 ڈگری، پچمڑھی میں 24.2 ڈگری، دھار-شیوپور میں 24.4 ڈگری، بھوپال-سیدھی میں 24.6 ڈگری، دتیا-ٹیکم گڑھ میں 24.7 ڈگری درج کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande