
شولاپور
، 7 دسمبر(ہ س)۔ مہاویر چوک کے ٹریفک سگنل پر بچوں سے بھیک
منگوانے کے ایک معاملے میں شولاپور پولیس نے ایک خاتون کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے
مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کی ’’دامنی ٹیم‘‘ معمول کے گشت پر تھی جب اسے خاتون تین
بچوں کے ساتھ بھیک مانگتے ہوئے دکھائی دی۔
پولیس
نے موقع پر ہی خاتون سے پوچھ گچھ کی، جس نے اپنا نام جیتا بائی مہادیو پوار (40
سال بتایا۔ خاتون کو فوراً حراست میں لے کر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا
گیا، جہاں تینوں بچوں کو حفاظتی بنیادوں پر چلڈرن ہوم منتقل کر دیا گیا۔
صدر
بازار پولیس اسٹیشن میں جیتا بائی پوار کے خلاف بچوں کا استعمال کرکے بھیک منگوانے
کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کارروائی پولیس کمشنر ایم راجکمار، ڈپٹی
کمشنر ڈاکٹر اشونی پاٹل، اسسٹنٹ کمشنر راجن مانے، پولس انسپکٹر دھناجی شنگڑے اور
اسسٹنٹ پولس انسپکٹر سواتی ییلے پر مشتمل ٹیم کی نگرانی میں کی گئی۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے