تمل ناڈو : رام ناتھ پورم کے پاس دو کاروں کی ٹکر، 5 لوگوں کی موت
تمل ناڈو : رام ناتھ پورم کے پاس دو کاروں کی ٹکر، 5 لوگوں کی موت رام ناتھ پورم، 6 دسمبر (ہ س)۔ سڑک کنارے کھڑے ایّپ عقیدت مندوں کی کار سے تیز رفتار سے آ رہی دوسری کار ٹکرانے سے 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمی 7 دیگر لوگوں کو اسپتال میں داخل ک
تمل ناڈو: رام ناتھ پورم کے پاس 2 کاروں کی ٹکر، 5 لوگوں کی موت


تمل ناڈو : رام ناتھ پورم کے پاس دو کاروں کی ٹکر، 5 لوگوں کی موت

رام ناتھ پورم، 6 دسمبر (ہ س)۔ سڑک کنارے کھڑے ایّپ عقیدت مندوں کی کار سے تیز رفتار سے آ رہی دوسری کار ٹکرانے سے 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمی 7 دیگر لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم علاقے کے 5 ایپ عقیدت مند کار میں رامیشورم جا رہے تھے۔ آج صبح وہ رام ناتھ پورم ضلع کے سمندری ساحلی سڑک کمبیڈو مدورئی کے پاس سڑک کنارے اپنی کار کھڑی کر رہے تھے کہ تیز رفتار سے آ رہی ڈی ایم کے شہر منڈل صدر کی کار نے سڑک کنارے کھڑی آندھرا پردیش کے رجسٹریشن نمبر والی کار کو ٹکر مار دی۔

اس حادثے میں کار میں سوار 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے زخمی 7 لوگوں کو رام ناتھ پورم سرکاری میڈیکل کالج اسپتال بھجوایا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ساتھ ہی پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande